معصوم بچوں کو روتا چھوڑ کر بھٹکلی بہو کو کیا گیا پاکستان جانے پر مجبور؛ خط سوشیل میڈیا پر وائرل؛ پڑھنے والوں کی انکھوں سے رواں ہوئے آنسو؛ کیا کوئی نہیں جو اس کی مدد کرسکے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th October 2019, 1:22 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

پاکستان سے بیاہ کر آئی  قوم نوائط کی  ایک بہو کا شوہر جب دہشت گردی کے الزام میں جیل چلا گیا تو اُس پر کس طرح کے حالات آئے اورجب اس خاتون کا ویزا  کینسل کرکے اُسے  اپنے تین معصوم اور چھوٹے بلکتے بچوں کو  بھٹکل  چھوڑ کر واپس اُس کے وطن  بھیجا گیا تو اُس مظلوم پر کس طرح کی قیامت ٹوٹی، ان تمام واقعات  پر مشتمل ایک جذبات سے مغلوب  خط گذشتہ دنوں وہاٹس ایپ پر تیزی کےساتھ وائرل ہوچکا ہے، خط اس قدر دردناک اور دل کو دہلانے والا ہے کہ پڑھنے والوں کو رُلائے بغیر نہیں رہ سکتا، مگر ان سب کے باوجود ذمہ داران کی خاموشی پر عوام سوالات اُٹھارہے ہیں۔  عوام سوال کررہے ہیں کہ بھلے ہی اُس کے شوہر کی کوئی مدد نہیں کرسکا،  مگر کیا اُس خاتون کی بھی کوئی مدد نہیں کرسکتا جسے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو روتا بلکتا چھوڑ کر جانے پر مجبور کیا گیا ؟ عوام پوچھ رہے ہیں کہ کیا قوم کے ذمہ داروں میں مظلوم لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ ختم ہوچکا ہے ؟  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق متعلقہ خاتون 23/ستمبر کو پاکستان  چلی گئی  تھی جبکہ اگلے روز یعنی 24 ستمبر کو جذبات سے بھرا وہ خط سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ متعلقہ خط کو ہو بہو یہاں شائع  کیا جارہا ہے۔

اپنا سب کچھ چھوڑے جارہی ہوں میں، لوٹا دینا میری امانت مجھ تک۔

زندگی کا خوبصورت ترین دن جس دن بہو بن کر گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو ہر طرف سے بھرپور پیار اور بڑوں کی شفقت کے ساتھ رہنے لگی، ابتدائی ایام تو ہر ایک کے خوبصورت ہوتے ہی ہیں گھر کے ہر فرد میں قربانی کا جذبہ اور نئے ماحول میں گھل مل جانے تک عزیمت کے بجائے رخصت پر رخصت اور درگذر کا ماحول رہتا ہے پھر آہستہ آہستہ گھر کی ذمہ داری اور پھر گھر کی بڑی بہو ہونے کے ناطے ذمہ داری کا احساس بڑھنا ایک فطری عمل ہے،
لمحات ایام میں، اور ایام ہفتوں میں، اور ہفتے مہینوں اور مہینے سالوں میں بیتنے لگے، اگر بچپن کے چند سال الگ کر دئیے جائیں تو تقریباً آدھی زندگی اسی گھر میں بیت گئی،اپنوں اور غیروں کی محبتیں بھی ملی، اجنبی خاندان کو قریب سے دیکھنے ، پرکھنے اور انکے درمیان انکی بن کر رہنے کا موقعہ بھی ملا، اپنوں جیسا سکھ اور گھر کے بزرگوار کی شفقت اور ہمدردی ہمیشہ ساتھ رہی، گھر والوں نے خوب خیال رکھا، اپنائیت کا یہ حال تھا کہ اپنے غیر ہونے کا تصور بھی نہ رہا۔ اور خصوصاً والد بزرگوار کا برتاؤ تو ناقابل  یقین کی حد تک۔ کبھی گھر کے دو ذمہ داروں میں انیس بیس ہوجاتی تو والد بزرگوار میری ہی طرف داری و حمایت میں ہوتے، اور میری بھول چوک و کمی بیشی کو مثبت انداز میں دفاع کرتے، ان کے اس بلند اخلاق و کردار نے بہت جلد مجھے متاثر کیا اور میں ان کی خدمت کو باعثِ افتخار سمجھنے لگی، اور وہ میری تنہائی کو محسوس کرتے، باتیں کراتے یا کسی بہانے اپنی خدمت میں مشغول کراتے، اور پل بھر کیلئے اپنی آنکھوں سے اوجھل رکھنا پسند نہ کرتے۔

 اس دوران الله پاک نے اولاد جیسی نعمت سے بھی نوازا ، یہ اولاد میری کم ، اپنے دادا دادی کے زیادہ قریب رہی، ہر وقت انھیں انکی فکر سوار رہتی۔ انکی اپنائیت کا یہ حال تھا کہ مجھے اپنی باجی سے براہ راست ملاقات تو دور کی بات بچوں کو تک اپنی خالہ کے گھر بھیجنے سے ہچکچاتے۔

 ابھی چند مدت گذری ہی تھی کہ مالک رب العالمین کی طرف سے آزمائشی دور کا آغاز ہوا، اور لمحہ بہ لمحہ زمین اپنی کشادگیوں کے باوجود سکھڑنے اور تنگ ہونے لگی، گھر کا انتظام و انصرام، دیکھ ریکھ اور ذمہ داری ایک ایک کرکے کمزور کندھوں پر پڑھنے لگی، اس دوران گھر کے بزرگوار اولاد کی تعلیم و تربیت کے خاطر گھر چھوڑ کر دوسرے شہر میں بسیرا کرنے لگے، پھر گھر میں میری تنہائی کے پیشِ نظر والد بزرگوار نے اپنی کمزوری اور نقاہت کے باوجود ہمارے ساتھ رہنے کو ترجیح دی، جن کی شفقت اور ہمدردی زندگی بھر بھلائی نہیں جاسکتی۔ اس دوران شوہر نامدار کی آمدنی وخرچ میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے  گھر میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا، تنگی و فراوانی کے باوجود پھر بھی سکھ کی نیند نصیب تھی کہ اچانک کسی الزام میں شریک حیات سے فراق کا سانحہ پیش آیا، ایک طرف اک عرصہ بعد اپنے والدین سے ملاقات کی خوشی کی انتہاء نہ تھی کہ اچانک اس سانحہ نے خوشیوں کو رات کے تاریک اندھیرے غاروں میں ڈھکیل دیا، وقتی خوشیاں غموں کے پہاڑ تلے دب کر رہ گئیں، زندگی کا یہ لمحہ ناقابلِ فراموش تھا کہ گھر میں صرف اپنی اولاد اور پھر چند دنوں کا نوزائیدہ بچہ، گویا اولاد باپ کی زندگی ہی میں سایہ عاطفت سے محروم بلکہ یتیم ہو کر رہ گئی۔

 اب لمحہ لمحہ انتظار میں کٹنے لگا، صبح شام کانوں میں آواز گونجنے لگتیں " میں آرہا ہوں، شام تک پہونچ جاؤنگا, بس اب تو کچھ ہی دیر کا مسئلہ ہے،" بیتاب آنکھیں بار بار گھر کے دروازے پر ٹک جاتی، کان ہر وقت آمد کی خبر سننے کے لئے بے تاب رہنے لگے، گیٹ اور دروازے کی ہر آہٹ پر کان کھڑے ہوجاتے، ہمہ وقت انتظاری کی کیفیت طاری رہتی، ہر طرف ان کی پرچھائیاں نظر آتیں، ایک طرف کمی کا احساس تو دوسری طرف اولاد کے سر پر والد کے ہوتے ہوے نہ ہونے کا غم، اب تو نیند نے بھی آنکھوں کو خیرباد کردیا، تنہائیوں نے گھر میں بیڑا ڈال دیا، اب خوف میں اضافہ ہونے لگا ہر آواز و آہٹ پر دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگتی، غیر تو غیر اپنے بھی ملاقات اور گفتگو سے کھینچنے لگے، اپنوں کے درمیان غیر بن گئی، اپنوں کے اس رویے نے مزید ذہنی الجھنوں میں مبتلا کردیا، اب تو میں اپنے آپ کو زمین پر بوجھ محسوس کرنے لگی، پھر بھی گھر والوں کا سلوک قابلِ تعریف رہا، ٹوٹتے غم کے پہاڑ کو سہارا دینے اور اس مشکل وقت میں ساتھ دینے گھر کے بزرگوار نے قربانیاں دیں، ان کے رویے اور سلوک اور تسلی آمیز کلمات نے مزید ٹوٹنے سے بچا لیا۔ ایک طرف یہ احوال، تو دوسری طرف نامعلوم الزام میں گرفتار شوہر نامدار ودیگر افراد کی رہائی کی کوششیں تیز ہونے لگی، اپنوں کے علاوہ قومی ذمہ داروں نے بھی ممکن حد تک اپنا تعاون پیش کیا جس سے دو ایک افراد برئ الذمہ ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے اور باقی افراد آج کل کی تسلی میں سالہا سال سے بغیر اثبات جرم کے سلاخوں کے پیچھے کال کوٹھری میں رہنے پر مجبور کر دئے گئے، نہ جرم ثابت نہ عدالت میں پیشی۔

 جوانی کے یہ خوبصورت لمحات اپنوں سے دور، آزادی سے محروم ہو کر روشن مستقبل کا خواب سجائے زندگی برباد ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
والدین دور دراز کا سفر طئے کرکے آئے بھی، چلے بھی گئے، پتا تک نہ چلا، باوجود کوشش کے مزید رہنے کی مہلت بھی نہ مل سکی ۔ 

اس سانحے نے خوشی کے لمحات کو بھی غموں میں بدل کر رکھدیا۔ اب تک تو شوہر نامدار کی وجہ سے خواہشات نہ سہی ضروریات تو پوری ہو ہی رہی تھیں کہ اب ضروریات کی تکمیل کا غم کھانے لگا،  #(الله بھلا کرے دو منجھلے برادر نسبتی کا جنھوں نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے اپنے والدین کے اشاروں پر گھریلو ضروریات پر بھرپور توجہ دی اور بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور کبھی کسی کمی کا احساسِ ہونے نہ دیا، اور رہے دو چھوٹے جن سے کم عمری کی وجہ سے بے تکلفی بھی تھی، ہر ضرورت کا خیال رکھتے اور اپنی خدمات پیش کرتے، امی تو بہرحال امی ہی تھیں جنھوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت میں اور انکی ضروریات و خواہشات کی تکمیل میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھیں وہ کیسے میری ضروریات وغیرہ سے واقف نہ ہوتیں اور میرا خیال نہ کرتیں، چونکہ وہ عام عورتوں کے مقابلے مزاجاً اپنی الگ شناخت رکھتی تھیں اس لئے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں دیر تو ضرور لگی لیکن کبھی گلے شکوے کی نوبت نہیں آئی، پھر کیا تھا؟ اپنی ہر بات خواہ خوشی کی ہو یا ناگواری کی شیئر کرنے سے نہیں ہچکچاتیں، بلکہ دل کی اکثر نئی پرانی باتیں کہکر اپنا دل ہلکا کرتیں، والد بزرگوار وقتاً فوقتاً ہنستے ہنساتے اور دل لگی کرتے، اور میں احترام کے سبب لب کشائی کی جرات نہ کر پاتی حالانکہ وہ اکثر ردعمل کا انتظار کرتے، اور میں ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ نظریں جھکا کر پرے ہٹ جاتی، امی چونکہ اتنی زیادہ گھل مل گئیں تھی کہ ساس ہونے کا احساس کم دوستی کا زیادہ ہونے لگا۔
 الغرض یہ تمام افراد قابل قدر ہیں اور میں انکی تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ انھوں نے ناقابل تصور کی حد تک بہترین سلوک روا رکھا۔ الله پاک ان تماموں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور دونوں جہانوں میں سرخروئی و سربلندی نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین)#.

مختصر یہ کہ یہ بیتے ایام خود قیامت سے کچھ کم نہ تھے کہ ایک اور آزمائش آن پڑی، وقت وقت پر حکومتی اداروں کی طرف سے اقامتی اجازت نامہ تجدید کی صورت میں بروقت مل جایا کرتا تھا جو اب کی بار رد کردیا گیا، زندگی کا ایک طویل عرصہ یہاں گزارنے کے بعد حکومت کا یہ رویہ ناقابلِ یقین تھا، ایک طرف معصوم اولاد جن کی کوئی سفری دستاویز تیار نہ تھی اور جس کی تیاری اتنے کم وقفے میں ممکن بھی نہ تھی اور اس پر یہ کہ پہلے پندرہ دن پھر اچانک دو چار دن کے اندر اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم نامہ بذریعہ فون، جھنجھوڑ کر رکھ دیا،  الله پاک کی اس آزمائش پر بھی سرخم تسلیم کرتے حکومتی ادارے سے رابطہ کی کوشش کی گئی، اس کی تگ و دو میں برادرن عزیز اپنے والد محترم کی طبیعت ناساز رہنے کے باوجود پورے انہماک اور خوش دلی سے پیش پیش رہے،  مسلسل ذہنی تناؤ اور سفری تھکاوٹ پھر رات تک انتظاری کے کٹھن لمحات کے بعد جب باریابی نصیب ہوئی تو مزید مہلت کی بازگشت سنائی گئی، چونکہ ذہن بادل ناخواستہ ہی سہی سفر پر تیار ہوچکا تھا کہ اچانک حکومتی ادارے کی طرف سے مزید دو ماہ کی مہلت کی پیشکش نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ایک طرف "مہلت" خوشی کا مژدہ سنارہی تھی تو دوسری طرف حکومتی اداروں کی چال لگ رہی تھی کہ کسی طرح مدت اقامہ کی حد تجاوز کرنے کی پاداش میں بدنام و رسوا کیا جائے اور دوسروں کے لئے رکاوٹ کھڑی کر دی جائے، بہرحال ہماری طرف سے مہلت کی پیشکش کے انکار پر ادارے کی طرف سے خیر خواہانہ انداز اختیار کیا گیا پھر آہستہ آہستہ یہ انداز دباؤ میں تبدیل ہونے لگا، جب صورت حال یوں بدلنے لگی تو ادارے کی نیت پر شک کے بادل منڈلاتے نظر آنے لگے اور میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی، اب ذہنی تناؤ اتنا شدید تھا کہ کوئی فیصلہ لینے کی سکت تک نہ رہی، ویسے بھی ان چند سالوں میں شوہر نامدار کے فراق میں اتنا ٹوٹ چکی تھی کہ میں اپنی زندگی کے پل پل گننے لگی تھی پھر ابوجان کی وفات نے رہی سہی کسر پوری کردی تھی۔

بالآخر اسی دباؤ اور تناؤ نے رہی سہی قوت فیصلہ کو ختم کردیا اور قدم قدم کا فیصلہ دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، الله بھلا کرے باجیوں اور برادر نسبتی کا جنھوں نے بروقت حالاتِ کی نزاکت سے واقف کراتے ہوے شوہر نامدار کی رائے کے خلاف صحیح فیصلے تک پہنچنے میں مدد کی، چونکہ برادر اسی میدان کا کھلاڑی ہے اس سے زیادہ اور کسی کو کیا پتا ہوسکتاہے، بہرکیف رات دیر گئے ملک  چھوڑنے کا اجازت نامہ مل ہی گیا۔

 اب کیا تھا؟ اب اپنے ہی گھر میں سالہا سال گزارنے کے باوجود اچانک مہمان بن گئی۔ اب اپنے شوق سے جمع کردہ چیزیں اور اپنے کپڑے لتھے سب وارثوں کے لگنے لگے، گھر کی درودیوار پر نظر پڑتی تو بے اختیار ذہن میں یہ سوال گونجتا، پھر کب؟ اور کتنا انتظار؟ کیا پھر اپنے آشیانے میں لوٹ پاوگی؟ کیا یہ درودیوار میرا انتظار کریں گے؟ یا مجھے بھول جائیں گے؟ 

ان حالات میں پہلے ہی دماغ ماؤف ہو چکاتھا سفر کی تیاری تو دور کی بات، بات کرنے اور سننے کی سکت تک باقی نہ رہی، ایک طرف سالہا سال سے شریکِ حیات کے فراق کا غم اور اب اولاد سے فراق کے تصور ہی نے دل پارہ پارہ کرکے رکھدیا، پہلے تو رات کی تنہائی میں اونگھ کی حالت میں جھٹکے لگتے تھے ، اب تو بیداری میں لگنے شروع ہوگئے، بالآخر بے خیالی میں ہی میری  یہ بات امی کی موجودگی میں زبان پر آہی گئی " کیا اب میں کبھی اپنے میاں سے نہ مل سکوں گی؟ اور کیا مجھے اپنی اولاد سے الگ رہنا پڑیگا؟"  ، یہ جملے ابھی زبان سے نکل کر ان کے کانوں سے ٹکرائے نہ تھے کہ وہ اپنا ہوش کھو بیٹھیں، پھر تسلی بخش کلمات اور سرپرستی کا دلاسہ دیتی رہیں۔

ایسے تیسے رات آگئی، بستر پر بچے سوالات پر سوالات کرتے جارہے تھے میں تسلی دیتے دیتے تھک چکی تھی، آہستہ آہستہ رات گہری ہونے لگی ، بچے بھی دن بھر تھکے بستر پر ایک ایک کرکے آنکھیں بند کرنے لگے، ایک میں تھی جس کی آنکھوں سے نیند غائب ہوئے زمانہ بیت چکا تھا، اپنے آپ کو تسلی دینے کے لئے کئی سالوں سے رات بھر بستر پر پڑی ماہی بے آب کی طرح تڑپتی اور بلبلاتی رہتی، اور اسی حالت میں صبح نمودار ہوجاتی۔ لیکن آج کی رات ان تمام راتوں کے مقابلے میں نہ صرف خوفناک و المناک تھی بلکہ کٹھن اور ناقابلِ برداشت تھی، کیونکہ یہ اپنے بچوں کے ساتھ اس گھر میں آخری رات تھی۔ بچے سو چکے تھے اور میری آنکھوں سے نیند ندارد، میں ایک ایک بچے کو پیار کرتی ، چومتی، بوسے پر بوسہ دیتی رہی، اور دعاؤں پر دعائیں مانگتی رہی اور اپنے مالک سے بچوں کی حفاظت و سلامتی اور حالاتِ بہتر ہونے کی التجاء کرتی رہی۔

دوسری طرف چاند کھڑکی سے مجھے اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا جیسے وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہ رہاہو، میں دل ہی دل میں اس سے باتیں کرنے لگی ہی تھی کہ مؤذن کی آذان نے چونکا دیا۔

بالآخر وہ دن اور وہ گھڑی آ پہونچی جس سے میں ہمیشہ بچنے کی کوشش کیا کرتی تھی اور اللّٰہ رب العزت سے ہمیشہ دعا کرتی رہتی تھی، پھر بھی مالک کی مرضی کے آگے بندے کی کہاں چلتی؟ اور اسکی حکمت و مصلحت کو کون جانتا ہے؟  بہرحال اسی میں اسکی مرضی اور اسی میں خیر کی امید بلکہ یقین کرتے ہوئے حالات کا سامنا کرنا تھا۔

صبح سے شام ہونے کو آئی، جوں جوں سفر کا وقت قریب ہوتا گیا میں غم سے نڈھال ہونے لگی، گھر میں اعزاء و اقارب کا ہجوم امڈ پڑا، کوئی تسلی دیتا تو کوئی خاموش تھا، کوئی آنسو روک رہا تھا تو کوئی بے قابو ہوکر مالک دو جہاں سے شکوے شکایت کر رہا تھا اور میں تھی جو اپنے آپ میں گم تھی، کوئی میرے چہرے پر غم کے ساتھ آنسو نہ پاکر میرے صبر و تحمل کا تذکرہ کر رہا تھا۔ بیچاروں کو کیا پتا کہ رات کی تنہائی میں رو رو کر بلک بلک کر آنسو خشک ہوچکے تھے، اب اگر میں بے قابو ہو جاتی تو آنکھوں سے آنسو کے بجائے خون کی لڑیاں بہہ جاتیں جسے دیکھنے والا برداشت نہ کر پاتا۔

میں بار بار مالک ذوالجلال کی طرف متوجہ ہوکر خیر و عافیت کی طلبگار تھی گویا میں بار بار موت کی تمنا کرے جا رہی تھی کہ اے کاش! اپنی اولاد سے اس عارضی فراق کے مقابلے دائمی فراق دیدے کہ کم از کم ہمیں یہ احساس تو رہے کہ دور نہیں قریب ہی ہیں، سفر کے لیے سواری کیا آگئی مجھے تو اپنا جنازہ نظر آنے لگا میں بار بار آنکھیں آسمان کی طرف اٹھائے گویا ملک الموت کا انتظار کر رہی تھی، والد بزرگوار سے الودعی ملاقات اور دعا کی درخواست کے لئے ہاتھ بڑھایا تو ضعف اور کمزوری کی وجہ سے آواز تو کجا بہت دیر تک ہاتھ پکڑے مجھ پر نظریں جمائے مجسمہ بنے تھے گویا زبان حال سے دعا بھی دیئے جارہے تھے اور آئندہ ملاقات کی غیر یقینی کیفیت کا اظہار بھی کر رہے تھے۔ اور مجھے بھی یہ احساس ستائے جارہا تھا کہ میں ایک مشفق اور ہمدرد سرپرست کی سر پرستی محروم ہو رہی ہوں۔

بالآخر رخت سفر باندھا گیا، پھر بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ کیا واقعی میں سب چھوڑ چھاڑ کر چلی جا رہی ہوں یا وقتی غنودگی کا غلبہ ہے یا پھر خواب دیکھ رہی ہوں؟ میں بار بار خود  اپنے ہاتھوں کو نوچ نوچ کر تسلی کرنے میں لگی رہی۔ 

قسمت کا لکھا کون مٹا سکتا ہے؟ اپنے سامنے اپنی چہیتی اور لاڈلی اولاد کو روتا بلکتا چھوڑ کر الوداع کہتے نکل پڑی، کہنے کو تو میں نکلی لیکن میں صرف زندہ لاش تھی، جسم سفر پر روانہ ہوا اور میری روح گھر پر ہی رہ گئی، راستے بھر نہ آنکھ جھپکی اور نہ خیالوں کی دنیا سے جدا ہوئی، وقفے وقفے سے چھوٹا بیٹا فون پر فون کرتے جارہا تھا اور کہے جارہا تھا کہ "تو وڑلی خراب، ماکا سوڑون گیلی توں"۔ بیچارے معصوم کو کیا پتا ؟ کہ کن حالات  نے نکلنے پر مجبور کیا، کیا کوئی ماں اپنی کم عمر اولاد سے بخوشی دور رہ سکتی ہے؟ اولاد سے فراق کے تصور سے ہی کلیجہ منھ کو آنے لگتا ہے۔ اب جب یہ حقیقت بن جائے تو زندگی عذاب سے کم نہیں۔

نکلنے کو تو نکل چکے اب کس طرح اپنوں کا سامنا کروں؟ سمجھ سے بالا ہے، امی سے ملاقات کا شوق ہے لیکن اپنوں میں اجنبیت کا خوف ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پروردگار ہر مشکل آسان فرمائے، اور غیبی طریقے سے بے بنیاد الزام میں گرفتار افراد کی رہائی کے اسباب مہیا فرماکر اپنے بال بچوں و اعزاء و اقارب کے ساتھ بقیہ زندگی بغیر آزمائش کے گزارنے کے فیصلے فرمائے۔ آمین یارب العالمین

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...