ووٹر لسٹوں میں ناموں کی شمولیت کے بعد ان پر مسلسل نظر رکھنا ضروری ، ناموں کا اندراج یقینی بنانے ٹیمیں اور ہیلپ لائین موجود: رضوان ارشد

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2022, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍ دسمبر (ایس او نیوز)شہر بنگلوروکے مختلف اسمبلی حلقوں میں منظم طور پرو وٹر لسٹوں سے ایک مخصوص طبقے کے ناموں کو حذف کردینے کی جو سازش رچی گئی اور بروقت بے نقاب کرکے اس کو ناکا م بنادیا گیا، آنے والے دنوں میں اس طر ح کی کوئی سازش نہ ہونے پائے،اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ شیواجی نگر اسمبلی حلقے کی حد تک ووٹر لسٹوں پر نظر رکھنے کے لئے رضاکاروں کی ایک ٹیم قائم کی گئی ہے اور ووٹرو ں کی رہنمائی کے لئے مستقل ہیلپ لائن بنی ہے جس پر واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے ووٹر لسٹ سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو اس کا ازالہ کروایا جا سکتا ہے۔ یہ بات جمعرات کی شام شہر میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کی مہم کے بارے میں منعقدہ علماء وعمائدین اور ذمہ داران مساجد کے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کہی۔ میڈیا سے بات کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ جس منظم طریقہ سے چیلومے نامی ادارے کے کارکنوں نے ایک مخصوص طبقے کے ناموں کو نکالنے کے لئے کام کیا،اس کی بھنک لگتے ہی ان کو قانون کی مدد لے کر ناکام بنا دیا گیا۔ اس ووٹر گیٹ گھپلے کوبے نقاب کرنے کے نتیجے میں شیواجی نگر سمیت تین اسمبلی حلقو ں میں ووٹر لسٹوں کے ساتھ کی گئی چھیڑ چھاڑ کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ شیواجی نگر اسمبلی حلقوں میں اگلے دو ہفتوں کے دوران کارکن گھر گھر جاکر ووٹروں کے ناموں کی جانچ کریں گے اور ساتھ ہی اگر نام شامل نہیں ہیں تو متعلقہ بوتھ لیول آفیسر کے ذریعے ناموں کا اندراج کروانے کے ساتھ ساتھ آن لائن اندراج میں بھی مد دکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ووٹر لسٹوں سے نام غائب کر کے بی جے پی نے جمہوری عمل سے اقلیتی طبقے بالخصوص مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی، ساتھ ہی ملک میں ان کی شہریت کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جب این آر سی، سی اے اے اور این پی آر نافذہو گا تو اس مرحلہ میں ووٹر لسٹوں سے غائب ہونے والے ان مسلمانوں کو ہراساں کرنا اور ان سے شہریت چھیننے کی کوشش کرنا حکومت کا منشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی نگر حلقہ میں ناموں کے اندراج کا سلسلہ 24دسمبر تک جاری رہے گا۔ ان پندرہ دنوں میں جو بھی نام حذف کئے گئے ہیں ان تمام کو ووٹر لسٹوں میں بحال کرنے کے ساتھ ہی نئے ناموں کے اندراج کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس سے قبل اس مشاورتی اجلاس سے مولانا مقصود عمرا ن رشادی خطیب وامام جامع مسجد بنگلور سٹی، سید مصطفی کمال پاشاہ چیرمین گولڈن گروپ،محمد عبید اللہ شریف، جنرل سکریٹری کے پی سی سی ومدیر اعلیٰ پاسبان نے خطاب کیا۔ شرکاء جن میں بڑی تعداد مساجد کے ذمہ دارو ں کی تھی نے مشوروں سے نوازا۔ مولانا زین العابدین مہتمم دارالعلوم شاہ ولی اللہ، سید جمال پاشاہ، سکریٹری مسجد سلطان شاہ نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کئے۔سابق کارپوریٹرس سید شجاع الدین نے پروگرام کی نظامت کی۔ شرکاء میں مولانا غلام مختار قادری، خطیب وامام مسجد کمبل پوش ؒ، سابق کارپوریٹرس شکیل احمد، محمد ضمیر شاہ کے علاوہ متعدد عمائدین، شیواجی نگر کی مساجد اور مختلف جماعتوں کے ذمہ داران حاضر رہے۔رضوان ارشد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقہ کی حد تک ناموں کے اندراج تصحیح سے متعلق عوام کی رہنمائی کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس سے کسی بھی وقت رابطہ کر کے ووٹر لسٹوں کے بارے میں رہنمائی طلب کی جا سکتی ہے۔ اس ہیلپ لائن کا نمبر8884414425ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔