ایشیا کپ:ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے ہرا دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th September 2018, 12:07 PM | اسپورٹس |

دبئی 19ستمبر(ایس او نیوز؍ ایجنسی)ایشیا کپ میں گروپ ’اے‘کے ایک میچ میں ہندوستان نے ہانگ کانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے شکست دے دی۔

مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث ہانگ کانگ کے اوپنرز کا شاندار آغاز بھی ٹیم کے کسی کام نہیں آ سکا۔

شکست کے ساتھ ہی ہانگ کانگ ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

ہندوستان کے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے اوپنرز نے  ہندوستانی بولنگ اٹیک کا پول کھول دیا اور 174 رنز کا آغاز دیا۔

نزاکت خان نے 92 اور انشومن رتھ نے 73رنز کی اننگز کھیلی۔

ایک روزہ میچوں میں یہ ہانگ کانگ کی طویل ترین پارٹنرشپ ہے۔ اس سے قبل ان ہی دونوں بیٹسمینوں نے جنوری 2016ء میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 170 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔

دونوں بیٹسمین جب تک کریز پر رہے ہانگ کانگ کی جیت یقینی نظر آ رہی تھی۔ تاہم پہلے انشومن رتھ اور پھر نزاکت خان کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کا نقشہ ہی تبدیل ہو گیا۔ بعد میں آنے والا ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور ایک کے بعد ایک پویلین واپس جاتا رہا۔

احسان خان 22، بابرحیات 18 اورکن چیت شاہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ پ50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی۔

ہندوستان کی جانب سے پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے خلیل احمد اور یوزویندرا چاہل نے تین، تین اور کلدیپ یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ہندوستاننے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے جس میں شیکھر دھون کے شاندار 127 رنز بھی شامل ہیں۔ جبکہ امباتی رائیڈو نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

شیکھر دھون کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایونٹ کا سب سے بڑا میچ بدھ کو روایتی حریفوں پاکستان اورہندوستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک گیارہ مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں۔ پانچ میچ پاکستان نے جیتے ہیں اور پانچ میں ہندوستان کامیاب رہا ہے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...