بھٹکل جنگل میں ساگوانی لکڑیاں ضبط؛ ملزم فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th September 2020, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 ستمبر (ایس او نیوز)  غیر قانونی طور پر ساگوانی لکڑیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے دوران  محکمہ جنگلات کے آفسران نے دھاوا بولتے ہوئے سواری کو ساگوانی لکڑیوں سمیت ضبط کرلیا، مگر اس دوران  ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ  بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب ایک بجے  بھٹکل تعلقہ کے اُترکوپّا روڈ کے قریب کمٹیکیری کائیکنی میں محکمہ جنگلات کے ہوناور  ڈیویژن کے بھٹکل  سیکٹر کے آفسران  گشت کررہے تھے جس کے دوران  انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ ساگوانی لکڑیوں کو  تراش کر سواری پر لاد کر لے جارہے ہیں، جیسے ہی محکمہ جنگلات کے آفسران نے  ان کی سواری کو روکنے کی کوشش کی، سواری پر موجود لوگ   سواری کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ آفسران نے بتایا کہ قریب 60 ہزار مالیت کی لکڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے، ساتھ ساتھ ان کی سواری کو بھی محکمہ جنگلات نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سنئیر آفسران ڈپٹی فوریسٹ کنزرویٹر  گنپتی نائیک اور ان کے اسسٹنٹ سدرشن کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات کے آفسران سویتا آر دیواڑیگا، جگدیش نائیک اور شری کانت ایس پوار اور شرالی کے اہلکار وغیرہ  کی موجودگی میں  یہ کاروائی انجام دی گئی۔ فرار ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔