مرکزی وزیر سے سوال کرنے والابیدر کا ٹیچر معطل

Source: S.O. News Service | Published on 24th June 2022, 6:10 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیدر،24؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک  کے مرکزی وزیرمملکت برائے کیمیکلس و فرٹیلائزرس بھگونت کھوباسے فون پر سوال کرنے  پر ایک اسکول  ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ٹیچر کی جانب سے وزیر بھگونت کھوبا سے ہوئی فون کی بات چیت کی آڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  ٹیچر جس کا نام کشال پاٹل ہے، ضلع بیدر کے اوراد کے ایک اسکول میں پڑھاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے ٹیچر کشال پاٹل  کو اُن کے عہدے سے معطل کردیا آڈیو کلپ کے مطابق وزیر کھوبا جنہیں کشال پاٹل سے فون کال موصول ہواتھا‘فرٹیلائزرس کی عدم دستیابی کے بارے میں سوال پر برہم ہوگئے۔

ویڈیو میں وزیر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ‘ فرٹیلائزرس کی عدم دستیابی پر کچھ نہیں کرسکتے۔فرٹیلائزرس کی سپلائی کیلئے ہزاروں ورکرس موجود ہیں اور کسانوں سے کہیں کہ وہ ان سے رجوع ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کو فرٹیلائزرس بھیجنا ان کی ذمہ داری ہے جو انہوں نے پوری کی۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ مقامی ایم ایل اے اور ملازمین سے رجوع ہوں۔وزیر نے کسانوں سے یہ بھی کہا کہ انہیں دوسرے اہم کام بھی انجام دینے ہیں۔

جب ٹیچر نے وزیر کو چیالنج کیا کہ وہ حلقہ سے اگلی بار منتخب نہیں ہوں گے تو وزیر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انتخابات کس طرح جیتا جاتا ہے۔ وزیر نے فون کرنے والے سے یہ بھی کہا کہ وہ جو بھی کرسکتے ہیں‘ کریں۔ میں حکومت ہند کے تحت ایک وزیر ہوں اور ریاستوں کی فکر کرتا ہوں۔آپ کو اپنے ایم ایل اے اور آفیسرس کے پاس جانا چاہئے۔

یہ بات چیت شوسیل میڈیا پر گشت ہوگئی اور کرناٹک میں واٹس ایپ گروپس میں وزیر کے رد عمل پر ایک بحث چھڑ گئی۔مرکزی وزیر کھوبا نے واقعہ کے بارے میں اپنی وضاحت میں کہا کہ جس شخص نے انہیں فون کیا وہ ایک کسان نہیں بلکہ ایک ٹیچر ہے۔

میڈیا میں اطلاع دی گئی تھی کہ وہ ایک کسان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر ہیں اورانہوں نے تین تا چار مرتبہ مجھ سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے یہ سوچتے ہوئے فون کا جواب دیا کہ انہیں کوئی اہم مسئلہ ہوسکتا ہے۔

اس شخص نے فرٹیلائزرس کے مطالبہ کے بہانہ میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور اس کا ایک حصہ پارٹی اور انہیں نقصان پہنچانے کیلئے دانستہ طورپر گشت کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...