ٹیلر، سیٹنر نے نیوزی لینڈ کو فتح دلائی
ہیملٹن ،25؍ فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) راس ٹیلر کی سنچری اور مشیل سیٹنر کی جارحانہ اننگز سے نیوزی لینڈ نے دلچسپ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یہاں انگلینڈ کو آخری اوور میں تین وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔اتار چڑھاو سے بھرے میچ میں سیٹنر نے آخری اوور میں چار گیند باقی رہتے کرس ووکس پر چھکا لگا کر نیوزی لینڈ کو جیت دلا دی۔بین اسٹوکس نے پانچ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی اور ٹام لیتھم کے وکٹ کے ساتھ انگلینڈ کو واپسی دلائی لیکن میزبان ٹیم کو جیت سے نہیں روک پائے۔سیٹنر نے 27گیند میں چار چھکوں اور دو چوکوں سے ناٹ آؤٹ 45رن کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کے آٹھ وکٹ پر 284رن کے ہدف کو حاصل کر لیا۔ ہدف کا پیچھا کرتے وقت ٹیم کا آغاز کافی خراب رہا اور اس نے 10 ویں اوور میں 27 رنز تک تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ٹیلر(113)نے اس کے بعد اپنی 18ویں سنچری کے علاوہ لیتھم (79) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 178 رن جوڑ کر ٹیم کو بحران سے نکالا۔اسٹوکس نے لیتھم کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ لیتھم کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر منہدم ہو گیا۔