شیرور کے کلسٹرل لیول پرتیبھا کارنجی مقابلہ جات میں  توحید پبلک اسکول کے طلبا کا بہترین مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2019, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍اگست   (ایس اؤ نیوز) گورنمنٹ ماڈل ہائر پرائمری اسکول شیرور اور محکمہ تعلیمات عامہ بیندور کے اشتراک سے منعقدہ کلسٹر لیول پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلہ جات  میں توحید پبلک اسکول شیرور کے طلبا نے بہترین مظاہرہ پیش کرتےہوئے 7مقابلہ جات میں اول ، 6میں دوم اور دو مساہموں نے تیسرامقام حاصل کرتےہوئے اسکول و شہر کا نام روشن کیاہے۔

دسویں جماعت میں زیر تعلیم عادیہ ،عرشیہ اور رمشہ نے بالترتیب انگریزی اور اردو تقاریراور غزل گائیکی مقابلہ جات میں اول،  جماعت نہم کی نہرین نے ہندی تقریری مقابلہ میں اول اور اردوحفظ ، ہندی حفظ اور دیش پریم گیت میں عائشہ آرزو، اظہہ مہک اور اناس،ضہا ،زرین ، زیبا ، اظہہ اور زارہ نے اول مقام پایا ہے۔ اسی طرح دیگر مقابلہ جات میں بھی بہترین مظاہرہ پیش کئے طلبا کو اسکول کے انتظامیہ ممبران ، صدرمدرس، اساتذہ سمیت سبھی متعلقہ افراد نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔