ہاسن میں خطرناک سڑک حادثہ؛ چار ہلاک، 14 زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2021, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن 21 فروری (ایس او نیوز) ٹاٹا سومو اور کوالیس کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں  چار لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ  14 دیگر شدید زخمی  ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب  کو  بنگلور۔مینگلور نیشنل  ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا۔ ٹاٹا سومو کو پیچھے سے  کوالیس گاڑی نے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی سومو اُلٹ گئی۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹاٹا سومو پر سوار دس افراد  مولباگل سے دھرمستھلا جارہے تھے، جس  میں سے  چار لوگوں کی  موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مرنے والوں  کی  شناخت  کے جی ایف کے رہنےوالے دیپک کمار، چندرشیکھر، نوین کمار اور سنیل کمار  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کوالیس گاڑی پر آٹھ لوگ  سوار  تھے جو  کے جی ایف سے اُڈپی  ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے جارہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں  چار خواتین اور تین بچے  شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ راستے پر ہمپ آنے کی وجہ سے ٹاٹا سومو نے اپنی رفتار کم کردی تھی، جس کے دوران تیز رفتار کوالیس نے پیچھے سے سومو کو ٹکرماردی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...