پانی کی مناسب سربراہی کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2019, 11:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی ) کرنا ٹک میں لوک سبھا انتخابات کے بعد جس میں بنگلورو نارتھ کی نشست پر مقابلہ کرنے والے کرناٹک کے وزیردیہی ترقی و پنچایت راج کرشنابائیرے گوڑا نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات میں پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں۔ وزیر موصوف جنہوں نے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا' ہدایت دی کہ خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات میں تشکیل دیئے گئے ٹاسک فورسس کیلئے فنڈس جاری کئے جائیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کے176سے زائد تعلقہ جات خشک سالی سے متاثر قرار دیئے گئے ہیں' وزیرموصوف نے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ وہ پینے کے پانی کی کمی سے متعلق کوئی بھی شکایات ریاست میں کہیں سے بھی سننا نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ الیکشن کمیشن نے ہنگامی ضروریات کی تکمیل کیلئے مختصر مدتی ٹنڈرس کی طلبی کی رکاوٹ دورکردی ہے۔ متاثرہ مواضعات میں پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق کاموں کے آغاز میں کوئی تاخیرنہیں ہونی چاہئے ۔وزیرموصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرس کے پاس دستیاب این ڈی آر ایف کے فنڈ س سے استفادہ کیا جائے ۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں کو انتباہ دیاکہ فرائض میں کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔