بھٹکل میں کووِڈ کے بڑھتے معاملات کے بعد بھٹکل میں جلد شروع ہورہا ہے تنظیم کی جانب سے عارضی کووِڈ اسپتال؛ کووڈ پر قابو پانے ذمہ داران متحرک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2021, 5:47 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 17 مئی (ایس او نیوز) ایک طرف بھٹکل میں کووڈ کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف   سوشیل میڈیا پر اس بات کو لے کر تشویش  جتائی جارہی ہے کہ اچھے خاصے مریضوں کو کووڈ  کی بنا پر مینگلور اسپتال منتقل کرنے کے بعد اُن کی میت ہی   واپس آرہی ہے، ایسے میں   قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے  زبردست قدم اُٹھاتے ہوئے  بھٹکل میں ہی کوویڈ کئیر سینٹر قائم کرنے کا نہ صرف فیصلہ کیا ہے  بلکہ اس کی تمام  تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں   اور   خوش خبری یہ ہے کہ  ان شاءالله ايک ہفتے کے اندر بھٹکل میں تنظیم کے اس  کووڈ کئیر سینٹر کا افتتاح ہورہا ہے۔ خبر ملی ہے  کہ    اس سینٹر  کے لئے   راونڈ دی کلاک خدمات فراہم کرنے دو ڈاکٹرس، آٹھ نرس، چار کلینرس اور چار ہیلپرس سمیت  دو سیکوریٹی گارڈس کا بھی انتظام ہوچکا ہے۔ جبکہ اسپتال کی نگرانی کے لئے ایک مینجر کا بھی تقرر کیا جاچکا  ہے۔

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری  جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی صاحب نے  ساحل آن لائن کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ  اس عارضی کووڈ کئیر سینٹر کے لئے بھٹکل ویمن سینٹر کی عمارت حاصل کی گئی ہے   جس کے لئے  انہوں نے  محترمہ خدیجہ زبیر کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ  دراصل قوم کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے  اُمت اور ملت  کی فلاح کے لئے  اس کووڈ سینٹر کا قیام عمل میں  لایا جارہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ  اس سینٹر کو تنظیم چلائے گی،  مگر اس کام کے لئے بھٹکل مسلم خلیج کونسل  (رابطہ سوسائٹی) اور انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کا مکمل تعاون حاصل  رہے گا۔ساتھ ساتھ  اسپتال کو چلانے کے لئے تنظیم كمیٹی کےارکان مکمل طور پر کمر بستہ  ہیں اور کووِڈ  کئیر سینٹر کے لئے  ایڈوکیٹ عمران لنکا   کی کنوینر شپ اور محمد صادق مٹا کی جوائنٹ کنوینر شپ   میں  25 ارکان پر مشتمل   ایک کمیٹی بھی  تشکیل دی  گئی ہے  ۔

بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل میں کووڈ کے مریضوں کی دیکھ ریکھ اور ان کے بہتر علاج کے لئے    قائم کئے جارہے اسپتال سے علماء بالخصوص قاضی صاحبان نے بھی    بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے اور اسے وقت کی اہم ترین  ضرورت قرار دیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  بھٹکل میں موسم بے حد خراب ہونے کے باوجود  تنظیم کمیٹی کے ارکان  اس اسپتال کو  جنگی پیمانے پر شروع کرنے کے لئے زبردست خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور اس بات کو یقینی بنانے میں جٹے ہوئے ہیں کہ فی الفورکسی بھی حال میں  اس کووڈ سینٹرکا افتتاح جلد سے جلد  کیا جاسکے۔

پتہ چلا ہے  کہ  اسپتال کے لئے دو  دیوٹی ڈاکٹروں کو متعین کیا گیا ہے جس میں  سے  ایک دن کے اوقات اور دوسرا رات میں دسیتاب رہے گا جبکہ ایک فزیشین  کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے جو روزانہ  کووڈ سینٹر پہنچ کر مریضوں   کی جانچ کرے گا اور علاج تجویز کرنے کے ساتھ ان کی  مکمل نگرانی کرے گا۔ لہذا اس مہم کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے کمیٹی کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال یا مینگلور وغیرہ  اسپتالوں میں علاج کے لئے جانے میں  خوف محسوس کرتے ہیں،  ایسے میں سوشیل میڈیا  میں یہ بات  گردش کررہی ہے کہ آخری ایک ماہ میں  کئی اہم شخصیات سانس لینے میں تکلیف ہونے کی  وجہ سے مینگلور  لے جانے کے بعد   علاج کارگر نہ ہونے کے سبب  انتقال  کرگئے ہیں، حالات کو دیکھتے ہوئے  تنظیم نے یہ اہم قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے   کہ تنظیم کے اس کووڈ  اسپتال کے چارجس بالکل معیاری ہوں گے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن مُنیری صاحب  نے بتایا کہ   بھٹکل ویمن سینٹر کو تین  ماہ کی مدت کے لئے حاصل کیا گیا ہے ضرورت پڑنے پر اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے، پچاس بیڈ والے اس اسپتال میں خواتین کے لئے الگ وارڈ ہوگا،  عمارت میں باتھ روم  اور  ٹوائلٹ وغیرہ  کی  سہولیات  موجود ہے۔ اسپتال کے لئے  آکسیجن کے پچاس بڑے سلینڈر امپورٹ کرکے مینگلور  پہنچایا جاچکا  ہے ، مینگلور میں ہی آکسیجن کو بھرتی کروانے کے بعدایک دن میں  بھٹکل پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وینٹی لیٹر کی  جگہ پر   ہم نے دس لیٹر  کے دس پانچ لیٹر والے Oxygen Concentrator کا انتظام کیا ہے، ساتھ ساتھ مزید دس لیٹر والے Oxygen Concentrator کا بھی ہم نے آرڈر  دیا ہے جو 25 مئی تک  بھٹکل پہنچیں گے۔ساتھ ساتھ تنظیم کے اس عارضی اسپتال کےلئے فلو میٹر کا بھی انتظام ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں BIPAP بھی   دستیاب ہے۔

تنظیم کے اس کووڈ اسپتال کے تعلق سے  تنظیم صدرجناب  ایس ایم پرویز  صاحب نے  لائف کئیر سینٹر کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے لائسنس پر اس  اسپتال  کو چلایا جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  جناب ایس ایم پرویز   نے  بتایا کہ ہم نے تنظیم اسپتال کے لئے   باہر کےڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی ہیں ،    اگر ہمارے مقامی یا  قومی ڈاکٹرس بھی  اس اسپتال کے لئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہیں تو ہم ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کورونا کی کوئی بھی علامات پائی جانے سے اب بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،  ہم اس کا  مقابلہ کرنے کے لئے تیار  ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی طرح کا  مرض ہونے کی صورت میں پہلی فرصت میں    ہمارے اس اسپتال پہنچ کر اپنی یا اپنے گھروالوں کی بے خوف ہوکر  جانچ کرائیں اور علاج کرانے میں بالکل نہ گھبرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام   اگر ساتھ دیں تو ہم سب مل کر کورونا کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے اورکم ازکم  اپنے شہر کو ان شااللہ کوویڈ فری کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...