بھٹکل میں کورونا سے لڑنے تنظیم کےذمہ داران بھی نہایت متحرک؛ پوری ٹیم میدان میں کام کررہی ہے؛ چوطرفہ ہورہی ہے ستائش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2020, 2:35 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/اپریل (ایس او نیوز) اس وقت نہ صرف شہر بھٹکل بلکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء سے  حیران وپریشان ہے ایک طرح سے اس وباء سے  پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جس طرح سے ملک بھر میں غریب عوام اور یومیہ مزدور طبقہ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے ہرکوئی واقف ہیں مگر ایسے سنگین حالات میں شہر بھٹکل و اطراف کی سطح پر معروف مرکزی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل نے فوری طور پر متحرک ہو کر اس کٹھن مہم  کی قیادت سنبھال لی ہے اور کورونا سے متاثرہ یا مشکوک لوگوں کی ممکنہ مدد کرنے میں جس طرح سے پیش پیش نظر آرہی  ہے، اُس سے ذمہ داران کی چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے۔

تنظیم نے مختلف میدانوں میں منظم طور پر کام کرنے کے لئے کئی ایک  کمیٹیاں ترتیب دی ہیں جس میں ایک بہت ہی اہم کمیٹی تنظیم کی  میڈیکل ٹیم کے نام سے تشکیل دی گئی کمیٹی ہے  جس کے کنوینر   یونس رکن الدین  ہیں۔ موصوف اور ان کی پوری ٹیم شروع دن ہی سے اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دے  رہی ہے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے اس تعلق سے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی کورونا وائرس کی وبا ہندوستان میں پھیلنے کی آہٹ محسوس کی گئی اسی وقت سے مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل نے بھٹکل کی تمام مرکزی اداروں جماعتوں علماء و قاضی صاحبان کے ساتھ مربوط رہ کر  سرکاری عملہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کو بھی اعتماد میں لے کر آئندہ پیش آنے والے ممکنہ  مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے  ایک  منظم حکمت عملی ترتیب دی۔ چونکہ شہر میں خلیجی ممالک سے لوٹنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس لیے شروع ہی سے تنظیم کی  بنیادی ترجیحات میں یہ بات شامل رہی کہ کسی بھی قیمت پر اس وبا کو پھیلنے سے روکا جائے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی مخالفت اور چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے  تیار رہیں اس کے لیے فوری طور پر خلیجی ممالک سے لوٹنے والوں کو اپنے اپنے گھروں ہی میں کورنٹائن رہنے کے لئے سخت ھدایات دی گئی اور ان چند افراد کو جن کے ساتھ فلائٹ میں سفر کرنے والے ایک نوجوان کی کورونا پوزیٹو رپورٹ آئی تھی یا جو افراد کورونا پوزیٹو مریضوں کے ساتھ کسی بھی طرح سے راست رابطہ میں تھے انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر بھٹکل تعلقہ ہسپتال اور RNS مرڈیشور میں کورنٹائن کیا گیا اس کے علاوہ ابتدائی ایام میں پوزیٹو معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر 15 مارچ 2020 کے بعد خلیجی ممالک سے لوٹنے والے افراد کو سرکاری طور پر کورنٹائن کرنے کے لئے ڈی سی کے حکمنامہ کے مطابق انجمن آباد میں رکھ کر  ان تمام افراد کی رہائش طعام  و دیگر ضروریات کے مکمل انتظامات مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے کئے جا رہے ہیں ان کے لئے کھانا پکانے والے اور خدمت کے لئے افراد ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تنظیم کے زیر انتظام کورنٹائن میں رہنے والوں کی تعداد کم وبیش 50 تھی جن میں سے آج بروز منگل 7 اپریل صبح 22  افراد کی   رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد  ان کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے اور آئندہ کچھ دنوں تک سختی کے ساتھ گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کی گئی ہے

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بھٹکل میں مکمل ہیلتھ ایمرجینسی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت بیمار افراد کو جن کا مینگلور اور اڈپی کے ہسپتالوں میں علاج جاری ہے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ایک ضلع  سے دوسرے ضلع  جانے آنے کے لئے دونوں طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سرکاری محکمہ سے تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا وغیرہ  دیگر بہت سارے مسائل درپیش ہیں متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد الحمد للہ تنظیم کی طرف سے تمام ضرورتمند مریضوں کو  ایمبولینس وغیرہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

شہر میں مریضوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے ، ہسپتال پہنچانے اور میت کے لئے غسال، گورکن، کفن ودفن کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تنظیم کی طرف سے 4 گاڑیاں بھی  رکھی گئی ہیں  اور ایمبولینس کے ذریعے بھی  24 گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہے،  جس کے لئے رابطہ سوسائٹی ویلفیئر ہسپتال اور مولانا عبد الباری ایمبولینس اپنی طرف سے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں تنظیم کی طرف سے   ان اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیورز کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو دوائیوں کی فراہمی میں بھی دیگر خدمت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ تنظیم میڈیکل ٹیم بھی بڑی تندہی سے خدمات انجام دے رہی ہے۔تعلقہ ہسپتال میں علاج کے لئے ضروری طبی اشیاء خصوصاً سیفٹی کٹس وغیرہ کی کافی کمی تھی اس اہم ضرورت کو اندرون ھند بھٹکلی جماعتوں کے وفاق انڈین نوائط فورم  نے مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی گذارش پر لاکھوں کی مالیت کا PPE سینیٹائزر ماسک وغیرہ بھٹکل تعلقہ ہسپتال و دیگر اداروں اور پرائیویٹ ہسپتال کو فراہم کیا ہے۔ کورنٹائن  میں رکھنے کے لئے  انجمن حامئ مسلمین بھٹکل نے بھی بروقت اپنے ہوسٹلس فراہم کئے  جس پر تنظیم نے   ان سبھوں  کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

تنظیم کی پریس ریلیز میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ  بھٹکل میں مکمل لاک ڈاون کے دوران جہاں شہر کے مکین بے حد پریشان تھے اور گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد تھی،  ایسے  حالات میں فوڈ ڈسٹری بیوشن کمیٹی نے بہترین سروس دیتے ہوئے اب تک کم و بیش 1500 ضرورتمند خاندانوں میں راشن پہنچانے کا کام بھی احسن طریقہ پر انجام دیا ہے فوڈ ڈسٹریبیوشن کے کام میں کمیٹی کنوینر و ممبران کے علاوہ رحمت اللہ النگر نے اپنی دو گاڑیاں مستقل اس کام کے لئے دیتے ہوئے کٹس پیکنگ میں کافی تعاون کیا تنظیم نے اپنی پریس ریلیز میں   اسپورٹس سینٹرزکی طرف سے کی گئی خدمات  کا بھی اعتراف کیا ہے اور  انفرادی طور پر بھی جن  احباب نے بھی خدمات انجام دی ہیں اُن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ملت کے افراد کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 250 غیر مسلم خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔

پریس ریلیز میں عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  لاک ڈاؤن اور ہیلتھ ایمرجینسی کے تحت ڈپارٹمنٹ اور تنظیم کی طرف سے  دی جانے والی   ھدایات پر سختی سے عمل کریں اور  لازماً اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، تنظیم نے اس بات کا وعدہ بھی کیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران  عوام الناس  کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے حکومت کے طئے شدہ لائحۂ عمل کے تحت تنظیم کی خدمات 24 گھنٹے فراہم رہیں گی۔

تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب نے اپنی پریس ریلیز میں اس بات پر  افسوس کا اظہار کیا ہے کہ  بعض لوگوں کو ابھی تک حالات کی سنگینی کا  احساس نہیں ہے  اور  بعض لوگوں کے  شہر کے کئی علاقوں سے  غیر ضروری گھومنے پھرنے کی شکایات مل رہی ہیں 

انہوں نے لوگوں سے  اس بات کی سخت تاکید کی   کہ وہ  اپنے اہل خانہ اور تماموں کی حفاظت  کے پیش نظر اپنے آپ کو گھر میں ہی رہنے کا پابند بنائیں چونکہ اس وقت مکمل طور پر ہیلتھ ایمرجینسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہے لھذا  گھر سے باہر آکر پولیس کی گرفت میں آنے کی صورت میں  تنظیم سے کسی بھی طرح کے تعاون کی امید نہ رکھیں ۔

جنرل سکریٹری نے بتایا  کہ  بھٹکل میں  احسن طریقے پرخدمات  انجام دینے کے لئے اُن کے  ساتھ جس طرح دیگر عہدیدار کام کررہے ہیں اُس  کے علاوہ  صدر تنظیم سید  احمد پرویز یس یم،  صدیق ڈی ایف ، عنایت اللہ شابندری،   امتیاز ادیاور،   صادق مٹا،  مولوی عزیز الرحمن رکن الدین، نصیف خلیفہ،   ایڈوکیٹ عمران لنکا اور  نثار رکن الدین بھی پیش پیش ہیں۔ انکے علاوہ خلیج و اندرون ھند مقیم  ذمہ داران عتیق الرحمن منیری ، قاضیا یونس، ارشد محتشم ، معاذ جوکاکو مسلسل  رابطہ میں ہیں اور ہمہ وقت ہر خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  خلیج کونسل اور INF کے ذمہ داران کی طرف سے تنظیم کو  جس طرح سے  تعاون مل رہا ہے  اس کے لئے تنظیم اُن سبھوں کی  مشکور ہیں۔ جنرل سکریٹری نے  قاضی صاحبان و دیگر مؤقر علماء کرام کا  بھی شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے موجودہ حالات کی نزاکت اور سنگینی کے مد نظر  وقتاً فوقتاً عوام الناس اور نوجوانوں کو قیمتی نصائح اور ضروری ھدایات سے نوازتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔