بھٹکل تنظیم صدر کی قیادت میں میونسپالٹی ممبران کے   وفد کی  چیف آفیسر سے ملاقات : عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے پرگفتگو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2020, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) آج 13جنوری 2020بروز پیر مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید احمد پرویز کی قیادت میں تنظیم کے حمایت سے منتخب بھٹکل میونسپالٹی نسلرس کا ایک وفد بھٹکل میونسپالٹی چیف آفیسر دیوراج سے ملاقات کی۔

وفد نے ملاقات کے دوران بھٹکل میونسپالٹی حدود کے بلدیاتی مسائل اور  عوام کو ہورہی دفتری پریشانیوں سے متعلق مسائل زیر گفتگو رہے۔ اس موقع پر وفد نے خاص کر عوام کو پیدائشی سرٹیفکٹ  وغیرہ حاصل کرنے میں ہورہی پریشانیوں کا تذکرہ کرتےہوئے کہاکہ میونسپالٹی سے عوام کو  اپنے  ضروری دستاویزات کو حاصل کرنے کے لئے  پریشانی جھیلنی پڑ رہی ہے، عوام   کی کثیر تعداد ہمیشہ  قطار میں کھڑی رہتی ہے۔اگر  متعلقہ کام کے لئے  اسٹاف  کی کمی ہے تو اس میں اضافہ کریں اور عوام کو راحت دیں۔

اس موقع پر صدر تنظیم نے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ عوام پریشان نہ ہوں، جو بھی دستاویزات یہاں اندراج ہیں تو متعلقہ افسران کے ذریعے جانچ پڑتال وغیرہ کے بعد  دستاویزات آپ تک پہنچانے کا کام  کیا جائے گا۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کے لئے تنظیم دفتر سے رجوع کرنے کی انہوں نے عوام سے اپیل کی ۔ وفد میں قاسمجی پرویز، محی الدین الطاف کھروری ، عبدالروؤف نائطے ، فیاض ملا، قیصر محتشم، امشاد مختصر، عظیم محتشم وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر میونسپالٹی صحت عامہ کی آفیسر سوجیا سمن بھی موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...