تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر سامیہ حسن کی حلف برداری

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2021, 12:44 PM | عالمی خبریں |

تنزانیہ، 21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) تنزانیہ کی نائب صدر سامیہ صولحو حسن نے ملک کی پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے پیش رو صدر جان بومبيه ماغوفولی پُراسرار علالت کے بعد وفات پاگئے تھے۔ 61 سالہ سامیہ حسن نے تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت دارالسلام میں جمعہ کو اسٹیٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور صدارتی فرائض منصبی سنبھال لیے ہیں۔ جان بومبيه ماغوفولی کی موت کا بدھ کو اعلان کیا گیا تھا۔ وہ دو ہفتے تک منظرعام سے غائب رہے تھے۔

ماغوفولی 27 فروری کے بعد نظر نہیں آئے۔ ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں کہ وہ کووِڈ-19 کا شکار ہوگئے تھے اور اسی کے مرض میں مبتلا ہو کر ان کی وفات ہوئی تھی، لیکن سامیہ حسن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ سابق صدر کی موت دل کے عارضے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

سامیہ حسن مشرقی افریقہ میں واقع تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر کے علاوہ سلطنت زنجبار سے تعلق رکھنے والی پہلی صدر بھی ہیں۔ زنجبار جمہوریہ تنزانیہ کی یونین کا حصہ ہے۔ وہ 5 نومبر 2015ء کو ملک کی نائب صدر منتخب ہوئی تھیں۔ وہ برطانیہ کی مانچسٹر سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور سنہ 2000ء سے ملکی سیاست میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سلطنت زنجبار کی پارلیمان کی رکن اور یونین وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

وہ اپنے پیش رو صدر کے مقابلے میں مختلف قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ ماغوفولی اپنی سخت گیر پالیسیوں کے سبب ’’بلڈوزر‘‘ کے عرفی نام سے مشہور تھے۔ انھوں نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت رویہ اپنایا تھا جس کی وجہ سے انھیں کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ تاہم ان کی حکومت اپنے مخالفین سے سخت گیر طرزِعمل اپنانے کی تردید کرتی رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔