کریبیئن لیگ:سہیل تنویر کی 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2017, 7:50 PM | اسپورٹس |

پورٹ آف اسپین،30اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے ویسٹ انڈیز میں جاری کریبیئن لیگ کے ایک میچ میں بارباڈوس ٹرائڈنٹس کے خلاف چار اووز میں صرف تین رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔انھوں نے اپنے پہلے سپیل میں دو رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور پھر اپنے سپیل کی آخری گیند پر انھوں نے اپنے ہی ہم وطن وہاب ریاض کی وکٹ حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
سہیل تنویر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'الفاظ سے زیادہ کام بولتے ہیں۔ الحمد للہ آج میں نے سب سے کفایتی پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے معاملے میں تاریخ رقم کی ہے اور لگاتار دوسری بار مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ ہندوستان میں ہونے والے ٹی 20 مقابلے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سہیل تنویر نے اس وقت سنسنی پھیلا دی تھی جب انھوں نے چار اوورز میں 14رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
منگل کی رات سہیل تنویر کی ٹیم گیانا امیزون واریئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے اور ٹرائڈنٹس کو جیتنے کے لیے 159رنز کا ہدف دیا۔لیکن ٹرائڈنٹس کی ٹیم صرف 59رنز پر آؤٹ ہوگئی اور سہیل تنویر کی ٹیم نے یہ اہم مقابلہ 99رنز سے جیت لیا۔سہیل تنویر کی تین رنز پر پانچ وکٹ افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ کے کارنامے کی برابری تھی۔راشد خان نے آئرلینڈ کے خلاف رواں سال تین رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں جبکہ ہیراتھ نے سنہ 2014 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے پورے چار اوورز نہیں کیے تھے جبکہ سہیل تنویر نے پورے چار اوورز کیے اس لیے سب سے کفایتی بولنگ کا ریکارڈ سہیل تنویر کے نام ہو گیا ہے۔
سہیل نے اس میچ میں ڈوئن سمتھ، کین ولیمسن، اوئن مورگن، کیرن پولارڈ اور وہاب ریاض کی وکٹیں لیں۔سہیل تنویر ٹی 20 میں 273وکٹ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں ڈوئن براوو، لستھ ملنگا، سنیل نارائن اور یاسر عرفات کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی شامل ہیں۔
اس فہرست میں یاسر عرفات( 281وکٹ)چوتھے، سہیل تنویر (273وکٹ)پانچویں، شاہد آفریدی( 271وکٹ)چھٹے، سعید اجمل (263وکٹ)آٹھویں اور اظہر محمود( 258وکٹ)دسویں نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے زیادہ 98وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...