بھٹکل 11 مئی (ایس او نیوز) موڈ بھٹکل نیشنل ہائی وے پر ایک اسکوٹر سوار کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب موسلادھار بارش کی وجہ سے اس کی اسکوٹر سڑک پر موجود ایک گھڑے میں گرگئی ،اور نیچے گرتے ہی اسکوٹر سوارپر مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹینکر چڑھ گئی۔ اسکوٹر سوار کی شناخت پڑوسی علاقہ شیرور کے ہاڑوین کونے کے رہنے والے محمد اقبال مُلا (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ شام قریب سات بجے پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسکوٹی پر سوار اقبال شیرور سے بھٹکل کی طرف آرہا تھا، موڈ بھٹکل بائی پاس کے قریب روڈ پر ایک گڑھے میں اسکوٹی کا ایک پہیہ گرگیا، جس سے اس کا توازن بگڑ گیا اوروہ اسکوٹی سمیت سڑک پر گرگیا، اس دوران بھٹکل سے مینگلور کی طرف جانے والی ایک ٹینکر کا ایک پہیہ اس پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی۔
نعش بھٹکل سرکاری اسپتال لے جائی گئی ہے۔ بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔