بحران میں مبتلا سری لنکائی باشندوں کی ہندوستان میں دراندازی کا اندیشہ، تمل ناڈو پولیس الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2022, 11:28 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی،11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سیاسی اور معاشی بحران میں مبتلا سری لنکا میں ہر طرف تشدد کا ماحول ہے۔ وہاں کے کئی شہریوں کے ذریعہ ہندوستان میں دراندازی کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے تمل ناڈو کی ساحلی پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ اس معاملے میں تمل ناڈو کے محکمہ داخلہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہندوستان میں سری لنکائی لوگوں کے آنے کے امکانات کو لے کر ریاست لگاتار مرکزی وزیر داخلہ کے رابطے میں ہے۔

ہمبن ٹوٹا جیل سے فرار ہوئے 50 قیدیوں کے سمندر کے راستے ہندوستان آنے کے امکانات پر بھی پولیس الرٹ پر ہے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ نے تمل ناڈو کے ساحلی پولیس کو دھنش کوڈی، رامیشورم اور ریاست کے دیگر ساحلی علاقوں میں گرام سمیتیوں کو قیدیوں کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کے ساتھ انھیں الرٹ رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

حالانکہ پولیس ہیڈکوارٹر میں واقع ایک سینئر افسر کے مطابق پولیس اس امکان کا بھی پتہ لگا رہی ہے کہ کہیں لٹّے کے کیڈر اس موقع کا استعمال کر کے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش تو نہیں کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اکتوبر 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، جب انھوں نے ممبئی میں لٹّے کے حامیوں کے ایک غیر فعال اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی کوشش کی تھی اور پوچھ تاچھ کرنے پر پولیس کو مطلع کیا تھا کہ وہ لٹّے کے انتظام و انصرام کے لیے دولت جمع کر رہے تھے۔

تمل ناڈو کے محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاستی پولیس کا ساحلی سیکورٹی گروپ ہندوستانی آبی سرحد سے سری لنکائی شہریوں کے ہندوستان میں آنے کو لے کر ساحلی فورس اور ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ نے تمل ناڈو کے ماہی گیروں کو بین الاقوامی سرحدی لائن کے پاس مچھلی پکڑنے کے دوران محتاط رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حجاب کیس: ججوں کو دھمکیاں دینے والے شخص کی درخواست ضمانت مسترد

بنگلورو کی ایک سیشن عدالت نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جو حال ہی میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی جان کو مبینہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالتی حراست میں ہے۔ سٹی ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

روس-یوکرین جنگ کے سبب عالمی غذائی بحران کا اندیشہ، لاکھوں لوگ نقص تغذیہ کے ہو سکتے ہیں شکار!

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملہ سے جلد ہی عالمی غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے جو سالوں تک بنا رہ سکتا ہے۔ جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس نے کہا کہ بڑھتی قیمتوں کے سبب غریب ممالک میں جنگ نے غذائی بحران کو بڑھا دیا ہے۔

سری لنکا: سمندر کے ساحل پر دو مہینے سے کھڑا ہے پٹرول سے لدا جہاز، حکومت کے پاس خریدنے کے لئے نہیں ہے پیسے !

سری لنکا  نے بدھ کے روز کہا کہ پٹرول سے لدا جہاز تقریباً دو ماہ سے اس کے ساحل پر کھڑا ہے لیکن اس کے پاس ادائیگی کے لیے غیر ملکی کرنسی نہیں ہے۔ سری لنکا نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایندھن کے لیے قطار میں کھڑے ہو کر انتظار نہ کریں۔ تاہم سری لنکا کی حکومت نے کہا کہ ملک کے پاس ...

مہندا راج پکشے اور ان کے 15 ساتھی ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے: عدالت

سری لنکا اب تک کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ اس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر ملک گیر مظاہروں کے درمیان صدر گوٹابایا راج پکشے نے کل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جلد نئی حکومت اور وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔

سری لنکا: صدر گوٹابایا کا قوم سے خطاب، راج پکشے خاندان سے کابینہ میں کوئی نہیں ہوگا

  سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں کے درمیان کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور تشدد کے مرتکب افراد کو گولی مارنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس دوران سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے قوم سے دوسرے مرتبہ خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نئی حکومت تشکیل دی جائے گی اور نئے ...

بھٹکل تعلقہ میں بارش سے پیش آنے والے حادثات کے موقع پر فوری کارروائی کے لئے نوڈل افسران نامزد

سال 2022کےمانسون  بارش کے دوران بھٹکل تعلقہ میں پیش آنے والے سماوی حادثات کے موقع پر فوری توجہ دیتے ہوئے امداد پہنچانے اور تعلقہ کی مکمل نگرانی کی سخت ضرورت  رہتی ہے۔تعلقہ میں موسلادھار یا تیز بارش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی مشکلات و پریشانی ، جانی ، مالی ،جانوراور فصل کے ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

کانگریس ’شیور‘ کے بعد مرکزی حکومت کو دباؤ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو گھٹانے کا فیصلہ کرنا پڑا: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور اور ادے پور میں اس کے نوسنکلپ شیور کےعوامی بیداری مہم کے دباؤ میں مرکزی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

مدھیہ پردیش: مسلم ہونے کے شبہ میں جین بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔