بھٹکل میں کل پیر کو کورونا لاک ڈاون میں چار گھنٹوں کی چھوٹ کو دیکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے عوامی بھیڑ اور ہجوم کو روکنے کےلئے سخت اقدامات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th May 2021, 8:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:30؍ مئی (ایس اؤ نیوز)  پانچ دن  مسلسل کورونا لاک ڈاون کے بعد کل پیر کو   حسب اعلان لاک ڈاون میں  چار گھنٹوں  (صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ) کی چھوٹ رہے گی ، ظاہر بات ہے  اس موقع پر ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے  عوام کثیر تعداد میں  گھروں سے باہر نکلیں گے جس سے خدشہ ہے کہ   سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور دیگر کورونا ہدایات پر عمل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ ان تمام  حالات کو دیکھتے ہوئے    تعلقہ انتظامیہ نے ضروری اقدامات کئے ہیں جس کے تحت   جن علاقوں میں کووڈ کے معاملات زیادہ پائے گئے ہیں، اُن تمام علاقوں کو کنٹیمنٹ زون کے زمرے میں رکھ کر اُن علاقوں کے داخلی  راستوں پر گیٹ اور بیریکیڈ  لگائے گئے ہیں، اسی طرح    شاہراہ کنارے جو  باکڑے اور دکانیں لگتی  ہیں ، اُن تمام کو   سنڈے مارکیٹ کےمیدان میں اپنی دکانیں کھول کر عوام کے لئے ضروری سامان فروخت کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور سڑک کنارے  دکان لگانے والوں پر پابندی عائد کی  گئی ہے۔

337سواریوں کو روزمرہ کی ضروریات کو سپلائی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔   پٹرول بنک والوں کو کہا گیا ہے کہ وہ صرف  نشاندہی کی گئی 337 سواریوں کو ہی پٹرول  فروخت کرسکتے  ہیں، ان سواریوں کو چھوڑ کر کسی  اور کو  پٹرول دینے کی  اجازت نہیں ہے

سڑک کنارے اور ہائی وے کنارے جو لوگ دکانیں سجاتے ہیں، اُن کو کہا گیا ہے کہ وہ سنڈے مارکٹ کے قریب سرکاری اسپتال جانے والے روڈ پر  اپنی دکانیں لگائیں اور راستہ کنارے دکانیں لگاکر بھیڑ نہ سجائیں۔

سوپر مارکٹوں  میں عوام کی بھیڑ بہت زیادہ ہوتی ہے،    اگر یہاں   کورونا ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تو  سوپر مارکٹوں کو بند کیا جائے گا 

بینک عوام کے لئے صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک کھلیں رہیں گے

منی ودھان سودھا  میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے بتایا کہ   شہری سطح پر جہاں تہاں اور قومی شاہراہ کنارے دکانیں کھلی ہونے سے عوامی بھیڑ بھاڑ زیادہ رہتی ہے اور وائرس کےپھیلنے کا خطرہ زیادہ رہتاہے۔ اسی لئے ایسی سبھی باکڑا دکانوں کو سرکاری اسپتال کی سڑک پر واقع سنڈے مارکیٹ میں لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جہاں عوام ۔کووڈ گائیڈ لائنس پر عمل کرتےہوئے اپنی ضروریات کی خریداری کرسکیں گے۔

اسی طرح بھٹکل تعلقہ میں کورونا مریضوں کی تعداد اور حالات کو دیکھتےہوئے  تعلقہ میں کل 28کنٹین منٹ زون بنائے گئےہیں۔ جہاں بھی 40سےز ائد کورونا کےایکٹیو کیسس ہیں ایسے علاقے کو  خصوصی کنٹین منٹ زون قرار  دیاجائے گا۔ تعلقہ میں شرالی کو خصوصی کنٹین منٹ زون قرار دیا گیا ہے اور وہاں کوئی ڈھیل نہیں ہوگی البتہ عوام کی ضروریات کو گھر گھر پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہری و دیہی سطح پر عوام کوہجوم سے دور رکھنے کے لئے مائکرو کنٹین منٹ زون بھی بنائےگئے ہیں۔جہاں سواریوں کے لئے اجازت نہیں ہوگی۔ بھٹکل کی میونسپالٹی حدود  میں 4،جالی پنچایت کے حدود میں  6اور گرام پنچایت حدود میں  17مائکرو کنٹین منٹ زون بنائے گئےہیں۔

اے سی نے  ان چار دنوں کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے مختلف اقدامات کا تذکرہ کرتےہوئے بتایا کہ تعلقہ میں جتنے  بھی بینک ہیں ان کے ذمہ داروں سے میٹنگ کرتےہوئےطئےکیاگیا ہےکہ بینک کھلی رہیں گی مگر عوام کو اپنی رقم ڈپارٹ کرنے اور  جمع کرنے سمیت قرض وغیرہ کے سلسلےمیں صرف صبح 8بجے سے 12بجے تک ہی موقع دیاجائےگا۔ اس کے بعد  بینک کھلی رہیں گی لیکن بینک کا عملہ  اپنا اندرونی کام کریں گے۔

کنٹین منٹ زون میں ضروریات کی سپلائی کےلئے متعلقہ دکانوں کے  مالکان کے ساتھ بھی میٹنگ  منعقد کرتےہوئے بہت ساری تفصیلات طئے کی گئی ہیں۔جہاں نوڈل آفیسرنامزد کئے گئے ہیں ان کے ساتھ پنچایت کے صدور اور ممبران بھی نگرانی کرتےہوئے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ اسی طرح  پٹرول بنک والوں کو بھی بتا دیا گیا ہےکہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی فہرست کےمطابق جن سواریوں کی نشاندہی کی گئی ہے انہی سواریوں میں پٹرول بھریں ۔337سواریوں کو روزمرہ کی ضروریات کو سپلائی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔  

اے سی نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتےہوئےکہاکہ عوام اپنی ضروریات کےلئے  ہر روز بازار نہ آئیں بلکہ  ایک ہی دن مارکیٹ سے اپنی ضروریات کی تمام چیزیں خرید کر لے  جائیں۔ تعلقہ انتظامیہ کی طر ف سے کورونا   پوزیٹیو افراد والے گھروں تک پہنچ کر ان کے حالات کا جائزہ لیا جارہاہے۔ ان کی ضروریات بہم پہنچائی جارہی ہے۔اسی طرح ہوسکے تو مارکیٹ سےخریداری کرنےکےبجائے جب آپ کے علاقےمیں سپلائی کرنےو الی سواری آئے تو اسی وقت خریداری کریں۔

اے سی نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ بھٹکل میں جتنے سوپر مارکٹ ہیں، اُن سب کو بند کرنے پر بھی  غور کیا جارہا ہے،  البتہ انہوں نے واضح کیا کہ  چھوٹ کے دوران  وہاں کے حالات دیکھ کر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں بھٹکل تحصیلدار ایس روی چندرا بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ  پیر، منگل ، بدھ اور جمعرات  لگاتار چار دن  صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک  کورونا لاک ڈاون میں چھوٹ رہے گی جس کے دوران عوام اپنی روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدسکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔