بھٹکل سوسگڑی حدود کی تحصیل اور پنشن عدالت کاانعقاد :عوام عدالتوں سے استفادہ کریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2018, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :30/جولائی (ایس اؤ نیوز)پیر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی صدارت میں سوسگڑی حدود کی  تحصیل اور پنشن عدالت منعقد  کرتے ہوئے پنشن کے منظوری لینے والی دستاویزات کی تصحیح کی  گئی ۔اور اہل پنشن داروں کو منظوری نامہ دیاگیا۔ 

میٹنگ میں بات کرتے ہوئے اے سی نے کہاکہ عدالت کا انعقاد دراصل سرکاری اسکیم کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے کیاگیا ہے۔ عوامی  سہولت کی خاطر ایسی عدالتیں منعقد کی جائیں گی ، اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ہر مہینہ عدالت منعقد کریں۔اور بتایا کہ دستاویزات میں کوئی کمی بیشی ہے تو اس کی عدالت میں تصحیح کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی کہ وہ دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے عدالت شریک ہوکر صحیح دستاویزات سونپیں گے تو انہیں صرف ایک دن میں پنشن رجسٹردستاویز دینے کا انتظام کیاگیا ہے۔ کسی بھی دیہات میں زائد آبادی ہے تو تحصیل اور پنشن کے متعلق ہم خود متعلقہ علاقہ میں پہنچ کر عدالت منعقد کریں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بات کہی۔ عدالت میں اے سی ساجد ملا نے  20اہل پنشن داروں کو منظوری نامہ دیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار وی این باڈکر ، کارگزار تحصیل انسپکٹر راجو نائک، تحصیلدار کا عملہ وشوناتھ کرڈی  اور تمام ولیج اکاؤنٹنٹ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔