سہیل شاہین اقوام متحدہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے سفیر نامزد

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2021, 11:15 AM | عالمی خبریں |

کابل، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزد کر دیا۔

رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیر خارجہ کے خط کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے، اس کمیٹی میں امریکہ، چین، روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پرمیٹنگ کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...