امریکہ اور اتحادیوں کی طرف سے طالبان کو فوری تسلیم کرنے کا امکان نہیں: وائٹ ہاؤس

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2021, 12:48 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ، 29؍اگست ( ایس او نیوز؍ایجنسی ) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کا امکان نہیں ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکٹری جین پساکی نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو میں امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کے امکان کو رد کیا۔’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ یا ان کے عالمی شراکت داروں جن سے ہماری بات ہوئی ہے کی طرف سے طالبان حکومت کو کسی بھی طرح سے تسلیم کرنے کی جلدی نہیں‘۔خیال رہے امریکہ اپنے سابق دشمن طالبان کے ساتھ کابل سے اپنی افواج، شہریوں اور افغان اتحادیوں کے انخلا کے پرخطر مشن کو مکمل کرنے کے لیے بڑی قریبی رابطے میں ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے امریکہ سے افغانستان سے انخلا کے بعد کابل میں سفارتی موجودگی برقرار رکھنے کا کہا ہے۔تاہم واشنگٹن نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ افغانستان کے نئے سخت گیر حکمران چاہتے ہیں کہ ممالک کابل میں انخلا کے بعد بھی اپنے سفارت خانے کھلا رکھیں۔ رواں مہینے 15 اگست کو طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد امریکہ کے افغانستان میں موجود سفارت کار امریکی سفات خانے سے امریکی فوج کے زیرکنٹرول کابل انٹر نیشنل ایئرپورٹ منتقل ہوگئے تھے۔ لیکن امریکی فوج طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق 31 اگست تک کابل سے نکل جائے گی۔

اس صورت میں اگر صدر بائیڈن کابل میں سفارتی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہوگا۔ ایسی صورت میں جب امریکہ نے طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیا ہو کابل میں سفارتی موجودگی سے بہت سے سوال کھڑے ہوں گے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق اس ایشو پر بائیڈن ایڈمنسٹریشن میں بحث جاری ہے۔ ان کے مطابق امریکی اہلکاروں کی سکیورٹی اور تحفظ پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے فیصلے کا اعلان آنے والے ہفتے کے شروع میں کیا جائے گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں کابل میں دہشت گردی کا ایک واقعہ ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...