ہبلی میں پلاسٹک پر پابندی سے متعلقہ پروگرام میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی ، ڈپٹی کمشنر اور بلدی کمشنرپر برس پڑے

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2019, 1:04 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی3/اکتوبر(ایس او نیوز) ملک بھر میں گاندھی جینتی کے موقع پر پلاسٹک سے چھٹکارا پانے کی جو مہم شروع کی گئی ہے اس سے متعلقہ ایک پروگرام کے دوران ہبلی میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ضلع ڈپٹی کمشنر اوربلدیہ کمشنرکو آڑے ہاتھوں لیا اور اسٹیج پر عوام کے سامنے ہی بری طرح برستے ہوئے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ہبلی کے لیمنگٹن اسکول میں منعقدہ اس پروگرام میں اسٹیج پر ہی پرہلاد جوشی مذکور ہ افسران کے ساتھ اس بات پر الجھ پڑے کہ پروگرام منعقد کرنے سے پہلے اس کی ترتیب وتشکیل کے لئے انہوں نے میٹنگ طلب کرنے کو کہا تھا، مگر اس پر عمل نہ کرتے ہوئے اورانہیں نظر انداز کرتے ہوئے یہ پروگرام کیوں منعقد کیا گیا ہے۔

 پرہلاد جوشی کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سے چھٹکارے والا بھارت، وزیراعظم نریندرامودی کا خواب ہے۔ اسے پورا کرنے کے لئے پیشگی میٹنگ میں مجھے شریک کیا جانا چاہیے تھا۔ مجھ سے مشورہ کیے گئے بغیر اس پروگرام کے تعلق سے بیداری لانے کی جو میٹنگ اندرا گلاس ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی، اس میں بلدیہ کمشنر سریش ایٹنال نے مجھے شرکت کے لئے کہا تومیں اس میں حاضر نہیں ہوا۔

عین پروگرام کے دوران اسٹیج پر ہی ریاستی وزیر جگدیشن شیٹر کی موجودگی میں پرہلاد جوشی کی طرف سے اس طرح آڑے ہاتھوں لیے جانے  کی وڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل  ہوگئی ہے۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ  ڈپٹی کمشنر دیپا چولن اور بلدیہ کمشنر سریش ایٹنال کے چہرے پر ہوائیاں اُڑ رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔