ریاست میں جیل جاکرآنے والے کوپہلی باروزیرداخلہ بنایاگیاہے: وزیر داخلہ ارگاگیانیندرا

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

قیدخانہ میں غنڈوں اورقاتلوں کوعلاحدہ رکھاجائے:جے ڈی ایس

بنگلورو، 18؍ستمبر(ایس او نیوز)سزائے قیدکاٹتے ہوئے جیل کی ہواکھانے والے اس سے پہلے کبھی وزیرداخلہ کے عہدہ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے،میں 21سزائے جیل کاٹتے ہوئے رہائی حاصل کیاہوں،اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ میں کریمنل ہوں،کسی کریمنل کام کی وجہ سے میں جیل نہیں گیاہوں۔ایمرجنسی کے موقع پرمیں جیل گیاتھا،اس لیے سزائے جیل کوکوئی دوسرامفہوم نہ دیاجائے۔یہ باتیں ریاستی وزیر داخلہ ارگاگیانیندرانے ریاستی لجس لیٹواجلاس میں بندی خانہ بورڈترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہیں۔بروزجمعہ ڈیٹنٹشن امینڈمنٹ بل پربحث ہوئی۔

اس موقع پرجے ڈی ایس کے رکن اسمبلی انادانی نے کہاکہ ریاست کے قیدخانوں میں موبائل سمیت ہرچیزدستیاب رہتی ہے،ٹی وی پیپر،شراب،سگریٹ،اسپیٹ،ڈرگس سمیت ہرقسم کی ممنوعہ اشیاء دملتی ہیں۔چندلوگ جیل اس لیے آتے ہیں کہ وہاں محفوظ طریقہ سے رہ سکیں،چندلوگوں کوسیف رہنے کے لیے جیل جانے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔جیل میں رہتے ہوئے باہرکے کام کاج آپریٹ کئے جارہے ہیں،پرسوں ایک کال مجھے جیل آئی تھی،ایک چھوٹے کیس میں جیل جانے والے نے فون کرتے ہوئے تھوڑی رقم روانہ کرنے کامطالبہ کیاتھا۔جیل میں رہنے والے اس قیدی کوفون کیسے مل گیا؟اگرجیل میں ہی سب کچھ چیزیں آرام سے مل جائیں توپھرسزائے جیل کا کوئی مطلب کہاں رہ جاتاہے۔ایسے لگتاہے کہ پولیس کے ساتھ تمام باتیں فکس کرکے ہی جیل جاتے ہوں گے۔

اس بل پربحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی شیولنگے گوڈانے کہاکہ جیل میں مجرموں کوعلاحدہ طورپررکھنے کانظم کیاجائے،غنڈوں اورقتل میں ملوث مجرموں کے علاحدہ علاحدہ رکھاجائے۔اگرایسانہیں کیاگیایہ لوگ دوسروں کوخراب کردیں گے۔جیل کی سزااس لیے دی جاتی ہے کہ ملزم اورمجرم کچھ تربیت حاصل کریں مگریہاں الٹاہورہاہے،جیل جانے والے شرابی بن کرباہرآرہے ہیں،جیل سے رہائی کے بعدملزم کوتمام خطاؤں سے پاک ہوکرصاف وشفاف ہوکرآناہے مگرایسا نہیں ہورہاہے،جیل جانے والے مزیدخراب ہوکررہاہورہے ہیں۔اس لیے جیل کریمنل افراد کے لیے علاحدہ انتظام کیاجائے،ورنہ بے قصورقیدی مزیدخراب ہوکرسماج ومعاشرہ کے لیے تباہ کن بن سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...