خانگی میڈیکل کالجس کی خدمات حاصل کی جائیں : کمار سوامی

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍جولائی (ایس او نیوز؍ یو این آئی ) جنتادل سیکولر کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کرناٹک حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ خانگی میڈیکل کالجس کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دینے بجائے  انہیں اعتماد میں لے کر کووڈ۔19 مریضوں کے علاج میں ان کی خدمات حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری توجہ سے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ کمار سوامی نے ٹوئٹ کیا کہ کسی بھی اسپتال کی جانب سے علاج سے انکار کرنا غلط ہے۔ اس وجہ سے حکومت کی جانب سے ان کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دینا بھی صحیح نہیں ہے۔ ان ہنگامی حالات میں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔ یادرکھیے کہ لائسنس منسوخ کرنے کا حق ایم سی اے کے پاس ہے نہ حکومت کے پاس۔ ‘‘ ا نہوں نے کہا کہ اس دور میں میڈیکل کالجوں پر غصہ نکالنے کے بجائے انہیں اعتماد  میں لے کر ان کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کی ضرورتوں کو دیکھیے ۔ میں کورونا وائرس کے خلاف جی جان لگانے کی اپیل کرتا  ہوں۔‘‘

چیف منسٹر بی ایس یڈیورپا نے کووڈ۔19 کے انتظام کو لے ہفتہ کو خانگی میڈیکل کالج اسپتالوں کے ساتھ اجلاس کیا تھا اور انہیں وعدے کے مطابق 50 فیصد بستر فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...