تشدد کی روک تھام کے لیے تاجکستان میں باکسنگ پر پابندی پر غور
تاجکستان،21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)تاجکستان کی کھیلوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ اور مارشل آرٹ کی مختلف متعدد اقسام پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حکام کے مطابق ان کھیلوں کی وجہ سے شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے۔ کمیٹی کے مطابق پابندی کی یہ تجویز تشدد کے خاتمے اور کھیلوں کے وقار کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ممکنہ طور پر اس تجویز کو تاجکستان کی وزارت انصاف منظور کر لے گی۔