یو پی میں آندھی-طوفان اور آسمانی بجلی کا قہر، 23 افراد ہلاک، تاج محل میں مقبرے کی ریلنگ بھی ٹوٹی

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 9:27 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،31؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) اتر پردیش میں ہفتہ کے روز آندھی-طوفان کا زبردست قہر دیکھنے کو ملا۔ آگرہ میں تو طوفان کے ساتھ تیز بارش اور آسمانی بجلی نے کچھ زیادہ ہی اثر چھوڑا ہے۔ ریاست کے الگ الگ حصوں میں مجموعی طور پر اس قدرتی آفت کی وجہ سے 23 لوگوں کی جان چلی گئی۔ آگرہ میں ہفتہ کی شام آندھی-طوفان نے جانی اور مالی دونوں اعتبار سے کافی نقصان پہنچایا۔ آگرہ کے ایس ٹی ایم یوگیندر کمار کا کہنا ہے کہ "آندھی-طوفان میں تین لوگوں اور کئی جانوروں کے مرنے کی اطلاع ہے۔ کچھ گھروں کو نقصان پہنچنے کی بھی خبر ملی ہے۔ ہم سروے کرا رہے ہیں اور جو بھی نقصان ہوا ہے اس کا متعلقہ اشخاص کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو ہم آج ہی 4-4 لاکھ روپے کی ادائیگی کریں گے۔"

آندھی-طوفان اور بارش سے تاج محل واقع اصل مقبرے کی ریلنگ بھی ٹوٹ گئی۔ وہاں موجود کئی درخت بھی اکھڑ گئے۔ محکمہ آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے وسنت کمار نے بتایا کہ "تاج محل کے مغربی گیٹ اور باغیچے کو کافی نقصان ہوا ہے۔ پیچھے کی طرف ماربل کی ریلنگ، لال بلوا پتھر کی 2 جالی کو نقصان پہنچا ہے۔"

ریاست کے دوسرے حصوں میں بھی آندھی-طوفان سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ بندیل کھنڈ اور کانپور کے آس پاس کے ضلعوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور اولے گرنے سے 16 لوگوں کی جان چلی گئی۔ بندیل کھنڈ اور کانپور کے آس پاس آندھی-بارش اور بجلی گرنے سے اناؤ میں 7، قنوج میں 6، باندا اور کانپور شہر میں ایک ایک شخص کی جان چلی گئی۔ سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ گھاٹم پور میں بھی خوب ژالہ باری ہوئی۔

کانپور میں ہفتہ کو ایک ہی دن میں 54.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس سے مئی مہینے میں بارش کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 1977 میں مئی میں ایک ہی دن میں 46.6 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اناؤ میں دوپہر تین بجے کے بعد بارش کے ساتھ کئی جگہ پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ بندیل کھنڈ کے باندا میں دوپہر بعد موسم بدل گیا اور بارش کے ساتھ برف باری بھی ہوئی۔

مہوبا میں تیز آندھی چلنے کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اور تار ٹوٹنے سے بجلی فراہمی ٹھپ ہو گئی۔ جالون، حمیر پور، چترکوٹ میں بھی بارش کے ساتھ کئی مقامات پر برف گری۔ کانپور دیہات میں زبردست بارش سے جہاں مونگ کی فصل کو نقصان پہنچا وہیں سبزی کی فصل کو کافی فائدہ ہوا۔ ایٹاوا میں آئی آندھی بارش سے کئی گھروں کی دیواریں اور چھپر گر گئے۔ بجلی کے ایک درجن سے زیادہ کھمبے ٹوٹنے سے شہر کا بجلی نظام پوری طرح سے ٹھپ ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...