’تائیوان پر بڑے حملہ کی تیاری کر رہا چین‘، تائپے کے وزیر خارجہ کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 9:56 PM | عالمی خبریں |

تائپے،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) تائیوان کے وزیر خارجہ جوسیف وو نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ چین خود مختار جزیرہ پر زوردار حملہ کرنے کی تیاری میں ہے اور اسی کے لیے اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر فوجی تربیت کر رہا ہے۔ آر ٹی کے مطابق جوسیف وو نے کہا کہ ’’چین نے تائیوان پر حملہ کی تیاری کے لیے تربیت اور اپنی فوجی پلے بک کا استعمال کیا ہے۔‘‘ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بیجنگ بڑے پیمانے پر فوجی تربیت اور میزائل نصب کرنے کے ساتھ ہی سائبر حملے، ایک منفی تشہیر کی مہم اور تائیوان میں عوامی حوصلے کو کمزور کرنے کے لیے معاشی زبردستی میں مصروف ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ لگاتار اور تیز فوجی تربیت چینی امن کے تئیں غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائپے دورہ کے جواب میں چین نے 2 اگست کو تائیوان کے آس پاس چھ سمندری علاقوں میں لائیو فائر سمیت جنگی تربیت شروع کی تھی۔ چین کی فوجی تربیت سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ کو اسے کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان پر حملہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ چینی اور امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خود مختار جزیرہ کا گلا گھونٹ سکتا ہے، اسے باہر دنیا سے کاٹ سکتا ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی تربیت، جو آفیشیل طور پر 4 اگست کو شروع ہوئی، نے چھ علاقوں پر توجہ مرکوز کی جو تائیوان کے چاروں طرف ہے۔ یہ علاقے میں شہری جہازوں اور طیاروں تک رسائی کو ممنوع کرتا ہے۔ پی ایل اے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر مینگ جیانگ کنگ نے کہا کہ چھ علاقوں کو یہ دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا کہ چین تائیوان کے بندرگاہوں کو کس طرح کاٹ سکتا ہے، اہم فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر سکتا ہے اور تائیوان کی مدد کے لیے آنے والی بیرونی طاقتوں کی رسائی کو روک سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...