بھٹکل کے جالی سمندر کنارے غیر قانونی ریت سپلائی اڈےپر افسران کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th July 2019, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) جالی سمندر کنارے دیر رات غیرقانونی طورپر ریت کو تھیلوں میں بھر کر ٹرک کے ذریعےسپلائی کئے جانےکی مصدقہ خبر پر تحصیل محکمہ کے افسران نے چھاپہ ماری کرتےہوئے ریت کو ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیاہے۔

جالی سمندر کنارے کی ریت کو تھیلوں میں بھر کر سپلائی کرنے اور فروخت کئےجانےکے متعلق بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا اور تحصیلدار وی پی کٹرولی کے زبانی حکم نامہ پر کارروائی کرتے ہوئے  محکمہ تحصیل کے افسران نے  چھاپہ ماری کی ہے۔ افسران نے 100سے زائد ریت بھرے تھیلوں کے ذخیرے کو ضبط کرلینے کے بعد وہیں تھیلوں کو پھاڑ کر ریت پھیلادی گئی ۔ریت سپلائی کرنےو الے  ملزمان فرار بتائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...