بسوراج بومائی کے دور حکومت میں فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا ہے: طاہر حسین

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2021, 12:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 7؍نومبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک  کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کو برخاست کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہائی کمان نے بسوراج بومائی کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا، جنہوں نے اب اپنے دفتر میں 100 دن مکمل کئے ہیں۔ اس سلسلے میں بسوراج بومائی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے انتظامیہ کو صحیح سمت میں آگے بڑھارہے ہیں ساتھ ہی ریاست جامع اقتصادی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔

اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے جنرل سیکرٹری افسر کودلیپیت نے بتایا کہ ان دنوں سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا و بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی رہنما بی ڈی اے ( بنگلور ڈیویلپمینٹ اتھارٹی) اور، کے آئی اے ڈی بی ( کرناٹک انڈسٹریل ایریاز ڈیولپمینٹ بورڈ) کے ڈینوٹیفیکیشن اسکیم میں ملوث ہیں۔

افسر نے بتایا کہ پوری ریاست میں "انڈا اسکیم" بہت مشہور ہوا، جس میں وزیر ششیکلا جولے آنگن واڑی میں غریب بچوں اور حاملہ خواتین کو دیئے جانے والے انڈے کے اسکیام میں ملوث رہیں، اس کے باوجود انہیں دوبارہ وزارت دے کر بحال کیا گیا، جو کہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ اسی طرح کئی بی جے پی رہنماؤں کے نام بٹکوائن   اسکیام میں بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کے دفتر میں 100 دن مکمل ہونے کے متعلق ایس ڈی پی آئی کے رہنما افسر کودلیپیت نے کہا کہ بومائی کے 100 دن کی مدت اسکیمس و رشوت خوری سے بھری ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں نہ کسان خوش ہیں اور نہ ہی مزدور یا خواتین۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ضمنی انتخابات کی طرح اگلے اسمبلی انتخابات میں عوام انہیں سبق سکھائے گی۔

اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ بومائی اپنے اقتدار میں آر ایس ایس کا ایجنڈا نافذ کررہے ہیں جس سے ریاست میں فرقہ پرستی میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...