تبریزانصاری پر ہوئے ہجومی تشددکےخلاف جمعیۃ علماءجھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع، مقامی پولس آفیسران اور ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے:گلزاراحمداعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd July 2019, 12:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،2؍جولائی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز)ہجومی تشدد کے شکار جھارکھنڈ کے تبریز انصاری کے اہل خانہ اور مسلمانوں کے تحفظ کو لیکر جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ رانچی میں ایک کریمنل رٹ پٹیشن داخل کی ہے جس میں خاطی پولس افسران وڈاکٹروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات قائم کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ جناب گلزاراحمد اعظمی نے آج ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ 18جون 2019 کو جھارکھنڈ کے شہر کھرسوا میں جمشید پور سے لوٹ رہے تبریز انصاری کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس کے بعد اس کی پولس تھانے میں موت ہوگئی، حالانکہ پولس نے پپو نامی شخص پر مقدمہ درج کیا ہے لیکن ہجومی تشدد کی جو وارداتیں جھارکھنڈ میں لگاتار ہورہی ہیں اور حکومت جھارکھنڈ سپریم کورٹ کی گائڈ لائنس کو نافذ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اس کے خلاف مولانا سیدارشد مدنی (صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر ممبئی سے ایڈوکیٹ افروز صدیقی وایڈوکیٹ انصارتنبولی کو رانچی روانہ کیا گیا جہاں انہوں نے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نائب صدر جناب الحاج منظور احمد انصاری،ونائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ جناب منظر احمد خان وجناب مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ سے رابطہ قائم کیا۔

نیز ان حضرات کے ہمراہ رانچی ہائی کورٹ کے سینیئر ایڈوکیٹ عبد العلام،ایڈوکیٹ شرحبیل،وڈسٹرکٹ ایڈوکیٹ الطاف احمد سے ملاقات کی جن سے باہمی تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ طے پایا کہ تبریز انصاری کے لواحقین سے ملاقات کی جائے اور انہیں اس بات پر ٓامادہ کیا جائے کہ وہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ رانچی میں اس ہجومی تشدد کے خلاف ایک عرض داشت داخل کریں لہذا تبریز انصاری کے بڑے چچا حافظ مسرور احمد،چھوٹے چچا مقصود احمد،تبریز انصاری کی بیوہ کے چچا شیخ محبوب اور تبریز انصاری کے پڑوسی قربان احمد سے ملاقات کرنے کے بعد جوکہ اس واردات کے گواہ بھی ہیں یہ طے پایا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے تبریز انصاری کے چوٹے چچا مقصود احمد کی جانب سے رٹ داخل کی جائے۔  

جس میں یہ درخواست کی جائے کہ ہجومی تشدد کا شکار ہونے والے تبریز انصاری کے معاملے کی آزادانہ تحقیقات سی،بی،آئی سے کرائی جائے نیز تفتیش ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے زیر نگرانی ہو اور تفتیش کی رپورٹ ہائی کورٹ میں داخل کی جائے،عرضداشت میں مزید یہ درخواست کی جائے کہ خاطی پولس افسران وڈاکٹروں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلا جائے، جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیل ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اسی کے ساتھ ساتھ صدر اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ متذکرہ دونوں ڈاکٹروں نے تبریز انصاری کو بروقت معقول طبی امداد نہیں پہونچائی ورنہ اس کی جان بچ جاتی۔

عرضداشت میں مزید درخواست کی جائے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ریاستی حکومت فوراً فاسٹ ٹریک عدالت کا قیام عمل میں لائے اور مقدمہ کی سماعت جلد از جلد شروع کی جائے نیز ناصرف تبریز انصاری کا مقدمہ فاسٹ ٹریک عدالت میں منتقل کیا جائے بلکہ ہجومی تشدد کے تمام مقدمات کو فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعہ چلائے جائیں اور مقدمات چھ ماہ کے اندر فیصل کیئے جائیں۔

جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی بہت جلد تبریز انصاری کی بیوہ کے ذریعہ پچاس لاکھ روپیہ ہرجانہ کے تعلق سے ایک سول پٹیشن جھار کھنڈ ہائی کورٹ میں داخل کرنے جارہی ہے،اور اسی کے ساتھ سپریم کورٹ آف انڈیا میں پٹیشن داخل کرکے تبریز انصاری کے مقدمہ کو دوسری ریاست میں منتقل کر نے کی درخواست دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہجومی تشدد کو لیکر سپریم کورٹ آف انڈیا میں متعدد عرضداشتیں زیر سماعت ہے لیکن 17جولائی 2018 کو سبکدوش چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشراء، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے اپنے ایک فیصلہ میں مرکزی حکومت سمیت تمام ریاستی حکومتوں کو ہجومی تشدد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی لیکن ابتک سوائے منی پور کی حکومت کے مرکزی حکومت اور نہ ہی کسی بھی ریاستی حکومت نے اس پر عمل کیا جس کا نتیجہ ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات ہیں،19 جولائی 2019 کو ان ہی عرضداشتوں پر دوبارہ سماعت متوقع جہاں حکومت کی ناکامی اور عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر بحث ممکن ہے۔اور جمعیۃ علماء بھی وکلا ء سے مشورہ کے بعد سپریم کورٹ میں بحیثیت مداخلت کارحصہ لے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...