تبریز موب لنچنگ کے ملزمین پر پھر سے چلے گا قتل کا مقدمہ، دفعہ 302 برقرار رکھنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2019, 7:32 PM | ملکی خبریں |

رانچی،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جھارکھنڈ کے سرائے کیلا-کھرساواں میں تبریز انصاری کی ہوئی موب لنچنگ سے متعلق ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اس موب لنچنگ معاملہ کے ملزمین پر ایک بار پھر سے قتل کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ آٹھ دن قبل پولس نے 13 ملزمین پر سے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کو ہٹا دی تھی۔ لیکن اب 11 ملزمین پر دوبارہ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 یعنی قتل کو برقرار رکھا گیا۔ جون مہینہ میں بھیڑ کے ذریعہ تبریز پر حملہ کیا گیا تھا اور اس واقعہ کے وائرل ویڈیو میں انصاری کو مبینہ چوری کے الزام میں کھمبے سے باندھ کر ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی اسے بھیڑ نے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر بھی مجبور کیا تھا جو کہ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا تھا۔

ایک افسر نے ملزمین پر دوبارہ قتل کا مقدمہ چلائے جانے سے متعلق کہا کہ تازہ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر پولس نے بدھ کو سرائے کیلا-کھرساواں ضلع کی عدالت کے سامنے ضمنی فرد جرم داخل کی جس میں 11 ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 برقرار رکھنے کی بات کہی گئی۔ پولس نے بقیہ دو ملزمین کے خلاف فرد جرم بھی داخل کی اور ان کے خلاف جانچ پوری کرنے کے بعد قتل کا الزام لگایا۔

پولس نے 10 ستمبر کو موب لنچنگ کے معاملے میں سبھی 13 ملزمین کے خلاف قتل کے الزام کو ہٹا دیا تھا اور پوسٹ مارٹم، میڈیکل اور فورنسک رپورٹوں کی بنیاد پر غیر ارادتاً قتل (تعزیرات ہند کی دفعہ 304) کے تحت ان کے خلاف فرد جرم داخل کی تھی۔ دراصل، چوری کے الزام میں تبریز انصاری کی بری طرح سے پٹائی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ اس میں 11 ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج ہوا تھا۔ حالانکہ بعد میں پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت 11 ملزمین پر درج معاملے کو خارج کر دیا تھا۔

قابل غور ہے کہ دفعہ 302 کے تحت موت کی سزا یا تاحیات جیل و جرمانہ ہے، جب کہ دفعہ 304 کے تحت جرمانہ و تاحیات جیل یا 10 سال کی قید یا جرمانہ، یا پھر دونوں ہی ہیں۔ پولس نے تازہ سرگرمی کے بارے میں بتایا کہ مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج، جمشید پور (ایم جی ایم اسپتال) کے ماہرین کی رائے ملنے کے بعد سبھی ملزمین کے خلاف پھر سے فرد جرم میں 302 لگانے کا فیصلہ لیا گیا، کیونکہ ان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تبریز کو دل کا دورہ اسے ہڈیوں میں لگی چوٹ اور قلب میں خون جمع ہونے کی وجہ سے پڑا تھا۔ اس سے پہلے کرائم سائنس لیب کی رپورٹ میں تبریز کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ پڑنا بتایا گیا تھا۔ افسر نے کہا کہ پولس کو اس ویڈیو میں کوئی گڑبڑی نہیں ملی ہے جس میں انصاری کو ملزمین کے ذریعہ پٹائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...