تبریز انصاری کیس میں عدالتی تحقیقات کی جائے: ایس ڈی پی آئی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 11:41 PM | ملکی خبریں |

رانچی،3/جولائی (ایس اونیوز/پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) ملک میں ہورہے ماب لنچنگ کے خلاف لگاتار ملک گیر مہم چلا رہی ہے اور تبریز انصاری کی دردناک موت کے بعد ایس ڈی پی آئی کارکنان نے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے اور تبریز انصاری کو انصاف دلانے کیلئے ملک کے کونے کونے میں مظاہرے کئے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ایس ڈی پی آئی کے ایک وفد نے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد کی قیادت میں کھرساواں، سرائے کیلا، قدیم محلے کا دورہ کیا اور بھیڑ کے ذریعے مارے گئے تبریز انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے اور ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ وفد نے کیس کی صحیح جانکاری حاصل کرنے کے خاطر مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھک کی اور حالات کا باریکی سے جائزہ لیا، اعلی سطحی وفدمیں پارٹی کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الڈین احمد کے علاوہ قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی، سیتارام کھوئیوال، ایس ڈی پی آئی بہار ریاستی صدر نسیم اختر، مولانا طلحہ قاسمی اور عطاء الرحمن شامل تھے۔ دورے کے اختتام پر وفد نے رانچی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کیا۔ پریس سے خطاب کرتے ہوئے اڈوکیٹ شرف الدین احمدنے کہا کہ رگھور داس حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ لوگوں کے دلوں میں قانون کا خوف ختم ہوگیا ہے اور جھارکھنڈ تیزی سے لنچنگ کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ اس کی بڑی مثال عالمی شہرت یافتہ مذہبی رہنما اگنی ویش پر حملہ ہے، جس میں سرکار مجرموں کا ساتھ دیتے دکھائی دے رہی ہے۔ اب تک ریاست جھارکھنڈ میں 13لنچنگ کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن سرکار کی طرف سے مظلوموں کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔ اڈوکیٹ شرف الدین احمدنے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تبریز انصاری کے قتل میں مجرموں کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس بھی برابر کی شریک ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بھیڑ نے تبریز انصاری کو دس گھنٹے تک پیٹا اور پولیس حراست میں بھی ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ظلم کی بات کہی جارہی ہے۔ اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مزید کہا کہ نریندر مودی کا اقلیتوں کے اعتماد جیتنے کی بات محض ایک ڈھکوسلہ ہے کیونکہ وزیر اعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں جس طرح جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے اور مذہبی منافرت کا جو مظاہر ہ ہوا، اسی سے شہ پاکر مجرمانہ ذہنیت کے اس طرح کے واقعات انجام دے رہے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بر سر اقتدار پارٹی کا کوئی بھی نمائندہ اب تک تبریز کے اہل خانہ سے نہیں ملا ہے۔ اس کے برعکس مقامی ایم ایل اے لکشمن ٹوڈو کے متنازع بیان نے جلے پر نمک کا کام کیاہے، جس کا سہار ا لیکر سوشیل میڈیا پر مرحوم تبریز انصاری کی کردار کشی کی کوشش ہورہی ہے جبکہ مرحوم انصاری کو کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ان حالات میں ایس ڈی پی آئی مانگ کرتی ہے کہ ہائی کورٹ کے سٹینگ جج کی صدارت میں فوری طور پر ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے، جس کے تحت تبریز انصاری کی ماب لنچنگ اور پولیس اہلکاروں کے جانبدارانہ رویہ کی جانچ اور ان پر مقدمہ کرنے نیز عدالت کی طرف سے ان کے علاج کی ہدایت نہ دینے اور سرکاری ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی بھی جانچ ہو۔ ایس ڈی پی آئی اس بات کا بھی مطالبہ کرتی ہے کہ تبریز کے اہل خانہ کی باز آبادکاری کیلئے انہیں ایک کروڑ روپئے اور ایک نوکری دی جائے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...