نظام الدین مرکز کو خالی کرنے کے لیے 36 گھنٹے چلا آپریشن، 2361 لوگ نکالے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2020, 12:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں نظام الدین واقع تبلیغی جماعت مرکز کے تعلق سے لگاتار خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں اور مختلف رپورٹوں میں مرکز میں پھنسے لوگوں کی تعداد الگ الگ بتائی جا رہی ہے۔ اب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک ٹوئٹ کر کے صاف کیا ہے کہ مرکز سے 2361 لوگوں کو نکالا گیا ہے اور انھیں مختلف اسپتالوں اور کوارنٹائن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کے روز کہا تھا کہ مرکز میں ٹھہرے ہوئے لوگوں کی تعداد ٹھیک طرح معلوم نہیں لیکن 1500 سے 1700 لوگ ہوں گے۔

بدھ کے روز منیش سسودیا نے تبلیغی جماعت مرکز کو خالی کرائے جانے اور وہاں موجود لوگوں کو اسپتال بھیجے جانے کے تعلق سے دو ٹوئٹ کیے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ "نظام الدین کے عالمی مرکز میں 36 گھنٹے کی سخت مہم چلائی گئی اور صبح 4 بجے پوری بلڈنگ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اس عمارت میں کل 2361 لوگ نکلے۔ ان میں سے 617 کو اسپتال میں اور باقی کو کوارنٹائن میں داخل کرایا گیا ہے۔" اپنے دوسرے ٹوئٹ میں منیش سسودیا نے لکھا ہے کہ "تقریباً 36 گھنٹے کی اس مہم میں میڈیکل اسٹاف، انتظامیہ، پولس، ڈی ٹی سی اسٹاف سب نے مل کر اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کام کیا۔ ان سب کو دل سے سلام۔"

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے مرکز کے جلسہ میں شریک ہونے والے تقریباً 200 بیرون ملک شہریوں کو راجدھانی کی الگ الگ مساجد میں قیام پذیر ہونے کی جانکاری دہلی حکومت کو دی تھی۔ پولس نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھا کہ تقریباً 100 لوگوں کی شناخت ہو چکی ہے اور یہ بھی پتہ لگایا جا چکا ہے کہ وہ کن مساجد میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ باقی لوگوں کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے تاکہ انھیں بھی کوارنٹائن کر کے یہ پتہ لگایا جا سکے کہ ان میں کورونا انفیکشن ہے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...