تبلیغی جماعت نے حکومت کی ناکامی کا کیا انکشاف، بار بار گزارش کے بعد بھی نہیں ملی مدد

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 2:31 PM | ملکی خبریں |

سینکڑوں افراد حکومت اور دہلی پولیس کی بے توجہی کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے، تنقید کا سامنا کررہے نظام الدین مرکز کی وضاحت

نئی دہلی،یکم اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) نظام الدین واقع تبلیغی جماعت مرکز میں شامل ہوئے تقریباً 35 افراد میں اب تک کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہو چکی ہے اور 9 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں -

اس پورے معاملہ میں تبلیغی جماعت لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، حالانکہ تبلیغی جماعت نے سبھی الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے اور کہا ہے کہ مرکز میں جمع لوگوں کے لیے ذمہ دار حکومت اور مقامی انتظامیہ ہے کیونکہ بار بار گزارش کے باوجود انہیں مدد نہیں دی گئی-

دراصل مرکز میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوا تھا جس میں ملک و بیرون ممالک کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی-

ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 1500 لوگ مرکز میں پھنس گئے اور نکل نہیں پائے تبلیغی جماعت کے ذریعہ ایک پریس نوٹ جاری کر کے جانکاری دی گئی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں کی گئیں لیکن انتظامیہ سے تعاون نہیں ملا جس کی وجہ سے مجبوراً سبھی کو مرکز میں ہی رہنا پڑا-

پریس نوٹ میں تبلیغی جماعت نے بتایا ہے کہ 22 مارچ کو جب وزیر اعظم مودی نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تو فوری طور پر پروگرام روک دیا گیا- چونکہ ریلویز نے بھی اچانک اپنی سبھی خدمات روکنے کا اعلان کر دیا تھا اس لیے مہمانوں کا بڑا گروپ اپنے گھروں کو لوٹنے سے قاصر تھا-

تبلیغی جماعت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اچانک 23 مارچ کو 6 بجے صبح سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا جس کے بعد جو لوگ روڈ ٹرانسپورٹ کا استعمال کر کے گھر واپس جانا چاہتے تھے وہ مرکز میں ہی پھنس گئے- پھر اگلے دن پی ایم مودی نے پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا- اس طرح اپنے اپنے شہروں کو جانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے لوگ مرکز میں ہی پھنس کر رہ گئے-

تبلیغی جماعت نے پریس نوٹ میں بتایا کہ 24 مارچ 2020 کو حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کا اچانک ایک نوٹس آتا ہے اور مرکز کے احاطہ کو بند کرنے کا حکم دیا جاتا ہے- اس کے جواب میں مرکز لکھتا ہے کہ ایک دن پہلے ہی تقریباً 1500 لوگوں کو مرکز روانہ کر چکا ہے اور احاطہ خالی کرنے کا عمل جاری ہے- ساتھ ہی مرکز نے یہ بھی لکھا کہ تقریباً 1000 افراد دوسری ریاستوں کے مرکز میں موجود تھے جن کی روانگی کے لیے گاڑی پاس مہیا کیے جانے کی اپیل بھی کی گئی تھی-

واضح رہے کہ میڈیا میں 25 مارچ کو مرکز کے ذریعہ لکھا گیا ایک خط پہلے ہی سامنے آ چکا ہے جس میں لاک ڈاؤن کے دوران مرکز میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے گاڑی پاس مہیا کرانے کی گزارش کی گئی تھی- یہ خط نظام الدین تھانہ کے ایس ایچ او کے نام لکھا گیا تھا- لیکن اس پر فوری کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد مرکز میں ہی پھنسے رہے-

مرکز نے اپنے اوپر لگ رہے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا اور ان گاڑیوں کی فہرست دہلی پولیس کو بھی دی گئی تھی تاکہ پاس مل سکیں - لیکن اس کا کوئی جواب دہلی پولیس کی جانب سے نہیں آیا-

اس پورے معاملہ میں دہلی پولیس کٹہرے میں کھڑی نظر آ رہی ہے، لیکن کچھ لوگ مرکز کا نام لے کر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...