تبلیغی جماعت سربراہ مولانا سعد کی متنازعہ آڈیو کلپ سے ہوئی چھیڑ چھاڑ، جانچ میں انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2020, 2:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مختلف طرح کے الزامات کا سامنا کر رہے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کے لیے ایک راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ مولانا سعد کاندھلوی کی ایک متنازعہ آڈیو کلپ جو بہت زیادہ شیئر کی گئی تھی، اس میں چھیڑ چھاڑ کی بات سامنے آئی ہے۔ آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر مولانا سعد تبلیغی جماعت کے لوگوں سے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے تھے کہ انھیں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس آڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد مولانا سعد مشکل میں پھنس گئے تھے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی کی گئی تھی۔

ہندی نیوز پورٹل 'جن ستّا' پر اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ متنازعہ آڈیو کلپ کی جب پولس نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ "شاید اس آڈیو کلپ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے اور کئی دیگر آڈیو کلپ کو جوڑ کر اسے تیار کیا گیا ہے۔" رپورٹ کے مطابق فی الحال پولس نے اس آڈیو کلپ سمیت کئی دیگر آڈیو کلپ کو جانچ کے لیے فورنسک سائنس لیباریٹری بھیج دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تبلیغی جماعت مرکز کے سربراہ مولانا سعد اور ان کے 6 معاونین کے خلاف دہلی پولس نے غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔ ان کے اوپر الزام ہے کہ مارچ کے آخر میں نظام الدین مغربی علاقہ واقع تبلیغی جماعت مرکز یعنی بنگلے والی مسجد میں انتظامیہ کی تنبیہ کے باوجود تقریباً 2000 لوگوں کو اکٹھا کیا گیا۔ حالانکہ مولانا سعد نے اس طرح کے الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پروگرام پہلے سے طے شدہ تھا جس کے لیے لوگ بہت پہلے ہی دہلی پہنچ چکے تھے۔ اور جب پی ایم مودی ہندوستان میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو نظام الدین واقع مرکز میں پہنچے لوگ یہیں پھنس گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...