ٹی-20 عالمی کپ: کورونا نے ہندوستان کو دیا جھٹکا، ٹورنامنٹ یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2021, 11:28 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،28؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) جیسا کہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، کورونا انفیکشن کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ٹی-20 کرکٹ عالمی کپ کو ہندوستان سے یو اے ای (متحدہ عرب امارات) منتقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آج اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آئی سی سی کو آج جانکاری دیں گے کہ ٹی-20 کرکٹ عالمی کپ کو یو اے ای منتقل کر رہے ہیں۔ تاریخوں کا اعلان آئی سی سی کرے گا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا اور باقی میچز یو اے ای میں کرانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ اس کے پیش نظر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان میں کھیلا جانے والا ٹی-20 عالمی کپ بھی یو اے ای منتقل ہو سکتا ہے۔ ذرائع سے ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں کہ آئی پی ایل کا 14واں سیزن ختم ہوتے ہی یو اے ای میں ٹی-20 عالمی کپ شروع ہو جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کب تک کرتا ہے۔

کچھ رپورٹس میں ایسی جانکاری بھی دی گئی ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے کچھ میچز کا انعقاد عمان میں بھی ہوگا۔ یہاں قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ ٹی-20 علامی کپ میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں میں عمان بھی شامل ہے۔ بہر حال، گزشتہ دنوں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ملی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کی نگاہیں ٹی-20 عالمی کپ میں جیت درج کرنے پر ہوگی۔ گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان آئی سی سی کے بڑے خطاب نہیں جیت پایا ہے۔ ایسے میں وراٹ بریگیڈ اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور چمپئن بننے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...