ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایشین کپ چیمپئن سری لنکا کو نمیبیا نے دی شکست؛ میچ کے نتیجے سے شائقین کرکٹ دنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th October 2022, 10:39 PM | اسپورٹس |

کیلونگ 16/اکتوبر(ایس او نیوز) ایشیاء کپ کی چمپئن قرار پانے والی سری لنکا کو حیرت انگیز طور پر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے ۵۵ رنوں سے ہرادیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں ہرکوئی توقع کر رہا تھا کہ آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں لنکا کے شیرنمیبیا کوآسانی کے ساتھ ہرا دیں گے۔ لیکن آسٹریلیا کے شہر جیلونگ میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر ہر ایک کو دنگ کردیا ہے۔

 نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوروں میں جان فرائی لنک (44 رن ، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور جے جے اسمٹ (31 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت 163 رن بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 108 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نمیبیا نے 14.2 اوور میں 93 رن پر چھ وکٹ گنوا دیئے۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ 150 رن تک بھی نہیں پہنچ پائیں گے لیکن فرائی لنک اور اسمٹ کی جوڑی نے بھرپور بیٹنگ کی اور ساتویں وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے۔ فرائی لنک نے 28 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے جبکہ اسمٹ نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رن بنا کر سری لنکا کو 164 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں سری لنکا نے 40 رن پر اپنے چار وکٹ گنوا دیئے۔ بھانوکا راجا پکسے (20) اور کپتان داسن شناکا (29) نے اننگز کو سنبھالنے کے بعد پانچویں وکٹ کے لیے 34 رن جوڑے، لیکن راجا پکسے کے 74 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کے وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ سری لنکا کی ٹیم 34 رن پر اپنے آخری پانچ وکٹ گنوانے کے بعد 108 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اوپنرز مائیکل وین لنگن (03) اور ڈیون لا کاک (09) جلدی ہی پویلین لوٹ گئے۔ جین لوفٹی ایٹن نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 20 رن بنائے لیکن چمیکا کرونارتنے نے انہیں وکٹ کیپر کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

نمیبیا کی 35 رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد اسٹیفن بارڈ (26) اور گیرہارڈ ایراسمس (20) نے چوتھے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے۔ دونوں بلے بازوں نے بڑے سائمنڈز اسٹیڈیم میں خالی جگہوں پر مہارت سے گیند کھیل کر دو دو رن بنائے۔ بارڈ اور ایراسمس تاہم رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے اور کچھ ہی دیر بعد 93 رن کے اسکور پر ڈیوڈ ویسن کے طور پر میبیا کا چھٹا وکٹ گر گرا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نمیبیا کا اسکور 150 تک بھی نہیں پہنچ پائے گا لیکن فری لنک اسمٹ کی جوڑی نے جارحانہ کرکٹ کھیلی۔ دونوں کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت نمیبیا نے آخری پانچ اووروں میں 68 رنوں کا اضافہ کیا۔ نمیبیا کے لیے ویزے نے چار اوور میں 16 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے جبکہ برنارڈ شلٹز نے چار اووروں میں 18 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ شکونگو اور فرائی لنک نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

سری لنکا کے لیے پرمود مدوشن نے چار اوور میں 37 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے، جب کہ وینندو ہسرنگا (4 اوور، 27 رن) اور مہیش تیکشنا (4 اوور، 23 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ دشمنتھا چمیرا اور کرونارتنے نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا، حالانکہ دونوں نے اپنے چار اووروں میں بالترتیب 39 اور 36 رنز دیئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...