نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16رنز سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2021, 11:12 AM | اسپورٹس |

دبئی، 4؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں  نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 173 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔

اسکاٹ لینڈ کے مائیکل لیسک نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کیویز کی جانب سے ٹرنٹ بولٹ اور ایش سوڈی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے اپنے روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے ٹی 20 میں اپنے تین ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

نیوزی لینڈ  نے جب اننگ کا آغاز کیا تو ایک طرف مارٹن گپٹل جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے تو دوسری طرف سے ان کی وقفے، وقفے سے وکٹیں بھی کرتی رہیں اور سات اوورز کے اختتام تک 54 رنز پر ان کے تین کھلاڑی  پویلین لوٹ چکے تھے۔

مارٹن گپٹل نے پاور ہٹننگ  جاری رکھی اور اسکاٹ لینڈ کے باولرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ مارٹن گپٹل 56 بالز پر 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ مارٹن گپٹل نے تیز اننگز کھیلتے ہوئے 6 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...