ٹی۔ 20 عالمی کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2021, 10:52 AM | اسپورٹس |

شارجہ، 31؍اکتوبر (ایس او  نیوز؍ایجنسی) ونندو ہسارنگا کی ہیٹرک کو ضائع کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک مقابلے میں چار وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

سری لنکا نے پوتھم نسنکا کی 72 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز کی بدولت 20 اوور میں 142 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہسا رنگا کی ہیٹرک سے سری لنکا کو جیت کی امیدیں نظر آنے لگی تھیں لیکن آخری اوور میں ڈیوڈ ملر نے لگاتار دو چھکے لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کا کام آسان کردیا۔

جنوبی افریقہ نے 19.5 اوور میں چھ وکٹ پر 146 رن بناکر دلچسپ جیت اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقہ کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ سری لنکا کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی اور پریٹوریس نے 17۔ 17 رن دیکر تین تین وکٹ حاصل کیے۔ اینک نورتزے کو دو وکٹ حاصل ہوئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنے تین وکٹ 49 رن تک گنوا دیئے۔ کپتان تومبا باووما اور ایڈن مارکرم نے چوتھے وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ مارکرم کو ہسا رنگا نے 15 ویں اوور کی آخری گیند پر بولڈ کیا۔ ہسا رنگا نے اپنے اگلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر باووما اور ڈوین پریٹوریس کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کرلی۔

پریٹوریس کا وکٹ 112 کےاسکور پر گرا۔ لیکن اس کے بعد ڈیوڈ ملر نے 13 گیندوں پر دو چھکے کے مدد سے ناٹ آؤٹ 23 اور کیگیسو ربادا نے سات گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 13 رن بناکر جنوبی افریقہ کے خیمے کو جیت کے جشن میں ڈبو دیا۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر شمسی کو ان کی بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...