ٹی20سریز :ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہوگا پہلا میچ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th November 2018, 8:59 PM | اسپورٹس |

برسبین،20؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)بدھ کو  جب ٹی 20 بین الاقوامی سیریز کی شروعات ہوگی تو میدان کے اندر اور باہر خراب دور سے دوچار آسٹریلیائی ٹیم پر ہندوستان کا پلڑا بھاری ہوگا۔ایڈیلیڈ میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا دعوی پختہ کرنے کے مقصد سے ہندوستان کا ہدف تینوں ٹی 20 میچ اپنی جھولی میں ڈالنے کا ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم نے نومبر 2017 سے اب تک سات ٹی 20 سیریز جیتی ہیں۔اسے آخری بار ٹی 20 سیریز میں جولائی 2017 میں ویسٹ انڈیز نے ہرایا تھا۔گزشتہ آسٹریلیا دورے پر ہندوستان نے ٹی 20 سیریز 3.0سے اپنے نام کی تھی لہٰذا کھلاڑیوں کا اعتماد کافی بڑھا ہوگا۔دوسری طرف آسٹریلیائی ٹیم اسمتھ اور وارنر کی غیر موجودگی میں کچھ اچھی کارکردگی کرنے میں ناکام رہی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ پر لگی پابندی کم کرنے سے انکار کر دیا۔وارنر اور سمتھ کی غیر موجودگی میں آسٹریلیائی ٹیم ویسے ہی کمزور ہو گئی ہے۔ دونوں پر لگی پابندی کے بعد سے آسٹریلیا ایک بھی ٹی 20 سیریز نہیں جیت سکا ہے۔اسے جون میں انگلینڈ نے شکست دی جبکہ زمبابوے میں ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے شکست دی۔اس کے بعد یو اے ای میں پاکستان سے دو طرفہ سیریز 3.0 سے ہار گیا۔پھر جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثر میچ میں شکست دی۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...