پہلے ٹی20 میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2021, 12:08 PM | اسپورٹس |

جے پور ، 18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بدھ کو جے پور میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

سوریا کمار یادو نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے، انہیں ٹرینٹ بولٹ نے بولڈ کیا۔

کپتان روہت شرما 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روندرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو جبکہ ٹم ساؤدھی، مچل سیٹنر اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل  کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

اوپنر مارٹن گپٹل نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ دیپک چہار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپ مین نے 63 رنز بنائے اور ایشون کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

ہندوستان  کی جانب سے بھونیشور کمار اور ایشون نے دو دو جبکہ دیپک چہار اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان کے سوریا کمار یادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 19 نومبر کو رانچی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 21 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہندوستان  کے خلاف ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فاسٹ بولر ٹم ساؤدھی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب وراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ہندوستانی   ٹی20 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں  نے  پہلی مرتبہ کپتانی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

نیوزی لینڈ کو 168 رنوں سے شکست دے کر ہندوستان نے ٹی-20 سیریز پر 1-2 سے کیا قبضہ

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں پوری طرح سے ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ رہا اور کئی ریکارڈ ٹوٹے۔ اس میچ میں ہندوستان کو 168 رنوں کی تاریخی فتح حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ ...

ہندوستان نے پہلا انڈر 19 ویمنز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا،انگلینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دی

ہندوستان نے پہلا انڈر 19 ویمنز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا.  فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ شیفالی ورما کی ٹیم کو جیت کے لیے 69 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ہدف 3 وکٹوں  کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی-20 میں ہندوستان کو 21رنوں سے شکست دے دی

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ رانچی میں کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے 21 رنوں سے جیت حاصل کی۔ واشنگٹن سندر نے ہندوستان کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ٹیم انڈیا کو جیت سے ہم کنار نہیں کرا سکے۔ طوفانی نصف سنچری بنانے کے علاوہ سندر نے 2 ...

محمد سراج وَنڈے رینکنگ میں بنے دنیا کے نمبر 1 گیند باز

ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج نے وَنڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر 1 گیندباز ہونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ وَنڈے رینکنگ منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ عرصہ بعد وَنڈے کرکٹ میں کسی ہندوستانی گیندباز نے نمبر ایک کی ...

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرکے ونڈے میں نمبر ایک مقام حاصل کرلیا

  ہندوستان نے کپتان روہت شرما (101) اور شبھمن گل (112) کی شاندار سنچریوں کی بدولت منگل کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 90 رن سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-0سے جیت لی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 385 رن بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41.2 ...