بشار کی فوج سرحد پر پہنچ گئی ، ترکی نے جھڑپوں سے خبردار کر دیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2019, 5:48 PM | عالمی خبریں |

دمشق،14اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) شمالی شام میں کرد خود مختار انتظامیہ نے اتوار کے روز شامی حکومت کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔ اس سمجھوتے کے تحت شامی حکومت کی فوج ترکی کے ساتھ سرحد پر تعینات کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ترکی کی افواج اور شامی سملح اپوزیشن گروپوں کی جانب سے 6 روز سے جاری حملے کو روکنا ہے۔ شامی حکومت کے ہمنوا میڈیا کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران عسکری قافلے شمالی شام کے علاقوں کی جانب جاتے نظر آئے۔

دوسری جانب ترکی کے صدر کے مشیر یاسین اقطائی نے شام کے شمال مشرق میں بشار حکومت کی فورسز اور ترکی کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے شروع ہونے سے خبردار کیا ہے۔

اقطائی نے اتوار کی شب روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک کو دیے گئے خصوصی بیان میں کہا کہ "اگر شامی حکومت کی فوج نے شمال مشرقی شام میں ترکی کے سامنے کھڑے ہو کر مزاحمت کی تو دونوں افواج کے بیچ جھڑپیں ہو سکتی ہیں"۔

کرد خود مختار انتظامیہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ شامی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انتظامیہ نے فیس بک پر اپنے پیج پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ معاہدہ ترکی اور اس کے ہمنوا مسلح گروپوں کے حملے کو روکنے کے واسطے طے پایا ہے تا کہ شامی فوج شام اور ترکی کی سرحد پر تعینات ہو جائے اور ان علاقوں کو آزاد کرایا جا سکے جہاں ترکی اور اس کے اجرتی جنگجو داخل ہو چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سمجھوتا اس بات کا بھی موقع دے گا کہ ترکی کی افواج کی جانب سے پہلے سے قبضہ کی گئی شامی اراضی اور اس کے شہروں کو بھی آزاد کرا لیا جائے۔ ان میں حلب کے شمال مغرب میں واقع عفرین کا علاقہ شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...