کووڈ۔19کے بڑھتے معاملات اورلاک ڈاؤن میں توسیع سے تعلیمی سال متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2020, 3:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍مئی(ایس او نیوز) دنیابھرمیں کوروناوائرس (کووڈ۔ 19)خوفناک وبائی مرض کی صورت اختیارکرگیاہے۔کوروناوائرس کے نتیجہ میں ملک گیرلاک ڈاؤن نافذہے،لاک ڈاؤن کومرحلہ وارطریقہ سے دراز کیاجارہاہے۔کووڈ۔19کی وجہ سے طے شدہ تاریخ میں اگرتعلیمی سال شروع کرناممکن نہیں ہوپایاتونصابی کتابوں میں تخفیف لاتے ہوئے تعلیمی سال کے تانے بانے درست وٹھیک کرنا ضروری ہوجائے گا۔

ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کوافسروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سال اپنے وقت پر شایدشروع نہیں ہوگاا س لیے محدودتعلیمی سا ل پرمشتمل نصاب ترتیب دیناہوگا تاکہ کم وقت میں اساتذہ نصاب مکمل کرسکیں۔ بروزجمعرات محکمہ تعلیمات عامہ کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعدانہوں نے کہا کہ تعلیمی سال برائے 2020-21ء شروع کرنے کے معاملہ میں اب تک فیصلہ نہیں کیاجاسکا۔اس لیے پہلی جماعت تا دسویں جماعت اورپری یونیورسٹی کورس تعلیمی موادمیں جوکچھ اضافی حیثیت کے نصاب ہیں ان کوحذف یا تخفیف کرتے ہوئے نصاب تعلیم میں کمی لانے پرغورکیاجاناضروری ہوگیاہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سال کی جومدت کم ہورہی ہے اس کے مطابق طلبہ پربوجھ کم کرتے ہوئے نصاب سے غیرضروری موادکوحذف کرناہوگا۔نصاب تعلیم میں انتہائی اہم اورکلیدی مباحث شامل کرنے کے لیے ایک ایکشن پلا ن تشکیل دیناہوگا۔

سریش کمارنے افسرو ں کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19کی وجہ سے تعلیمی سال سے جواوقات کارختم ہورہے ہیں اس کوپیش نظررکھتے ہوئے پرائمری وہائی اسکول کی ہرجماعت کے نصابی موادمیں نظرثانی کریں اوراضافی اورغیرضروری سمجھے جانے والے نصابی موادکی نشاندہی کریں اوراتفاق رائے سے نصاب سے غیر ضروری مباحث حذف کریں۔اس موقع پر ریاستی وزیرتعلیم نے کہاکہ تعلیم سال برائے 2020-21ء سے تعلیمی نصاب میں ”مہاماری کووڈ۔19، موسمی متعدی امراض کے پیش نظرسماجی ہم آہنگی اورمتبادلات“ پرمشتمل تعلیمی مباحث نصاب تعلیم میں شامل کئے جائیں اورہرجماعت میں ان مباحث کی تدریس کانظم ہو۔ اس ضمن میں انہوں نے افسروں کو ایک ایکشن پلان تیارکرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر سریش کمارنے افسروں کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایل سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری ہونے کے بعدٹیچر اہلیتی ٹسٹ (ٹی ای ٹی) کی تاریخوں کا اعلان کیاجائے۔آئندہ دنوں میں ٹی ای ٹی امتحان آن لائن کئے جانے کے معاملہ میں پیشگی تیاریاں کرلی جائیں۔ اس اجلاس میں رکن کونسل ارون شاہ پور، محکمہ پرنسپل سکریٹری ایس آراوماشنکر،کمشنرڈاکٹرکے جے جگدیش،ایس ایس اے اسکیم کے ڈائرکٹرڈاکٹر ایم ٹی ریجواورپری یونیورسٹی تعلیمی محکمہ کی ڈائرکٹرکنگولی سمیت دیگرافسروحکام شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔