ایس وائی ایل معاملہ: پنجاب، ہریانہ اور مرکزی حکومت کریں میٹنگ: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 9:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ستلج جمنا لنک نہر یعنی ایس وائی ایل معاملے میں سپریم کورٹ نے نہر کی تعمیر کو لے کر پنجاب، ہریانہ اور مرکزی حکومت کو میٹنگ کرنے کو کہا ہے۔کورٹ نے کہا کہ تینوں فریق ایک بار کورٹ کے حکم کو لاگو کرنے کو لے کر میٹنگ کریں،اگر میٹنگ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے تو ہم اپنا فیصلہ لاگو کرائیں گے۔سپریم کورٹ 3 ستمبر کو معاملے کی اگلی سماعت کرے گا۔پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کو تیار نہیں ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے وقت کافی مخالفت کی تھی،اس کے بعد کے چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر نے مرکزی حکومت سے میٹنگ منعقد کرنے کو کہا تھا لیکن اب تک کوئی میٹنگ نہیں ہو پائی ہے۔ایک بار پھر سپریم کورٹ نے انتباہ کے ساتھ مرکزی حکومت کو ہریانہ اور پنجاب حکومت کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ لاگو کرنے کو کہا ہے، ورنہ کورٹ اپنے مطابق اسے لاگو کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...