کاروار:سوئمنگ پول کے سوئچ بورڈ میں شارٹ سرکیوٹ سے لگی آگ۔ دو بائک جل کر خاکستر۔لاکھوں روپے مالیت کا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2020, 1:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 13/فروری (ایس ا و نیوز)شہری بلدیہ کے سوئمنگ پول کے سوئچ بورڈ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دو وموٹر بائکس بھی جل کرخاکستر ہونے کی خبر ہے۔

 سوئنگ پول کے بیرونی احاطے میں واقع الیکٹرک سوئچ بورڈمیں آتشزدگی کا یہ واقعہ منگل کے دن آدھی رات کے بعد پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قریبی علاقہ   میں موجود دکانوں کے مالکوں نے جو موٹر بایکس وہاں پارک کر کے رکھی تھی، اس میں بھی آگ لگ گئی اور وہ جل کرپوری طرح تباہ ہوگئے۔سوئمنگ پول کی دیواروں میں بھی آگ کی وجہ سے شگاف پڑ گئے۔جبکہ پول کے اندر کا سامان بری طرح جل گیا ہے جس کی مالیت کا اندازہ 4.85لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ شہری پولیس تھانے کے افسران نے موقع پر پہنچ کر  معائنہ کیااور معاملہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...