ساجن پرکاش نے تیراکی میں رقم کی تاریخ، اولمپک کے لئے کوالیفائنگ مارک حاصل کیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2021, 11:06 PM | اسپورٹس |

احمد آباد،27؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے ساجن پرکاش نے سیٹے کولی روم میں فینا سے تسلیم شدہ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں 200 میٹر بٹر فلائی مقابلہ میں کسی بھی ہندوستانی کا اب تک سب سے تیز ایک منٹ 56:38 سیکنڈ کا وقت نکالا اور اولمپک کھیلوں ٹوکیو 2021 کے لئے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرلیا۔ ساجن اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی تیراک بن گئے ہیں جبکہ کوالیفائرنگ مارک ایک منٹ 56:48 سیکنڈ کا تھا۔ اولمپک کے لئے کوالیفائنگ وقت کی حد 27 جون تھی۔ ساجن کی کامیابی نے ہندوستانی تیراکی میں نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔

ہندوستانی تیراکی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مونال چوکسی نے کہا کہ ہندوستانی تیراکی کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم ساجن کی روم کی کامیابی سے خوش ہیں کہ انہوں نے اے کوالیفائرنگ مارک حاصل کیا ہے۔ ساجن کی کامیابی سے آئندہ نسلوں کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے وبا سے پیدا شدہ چیلنجوں کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ساجن نے گزشتہ ہفتہ سربیا کے بلغراد میں پچھلی میٹ میں 1:56.96 کا وقت نکالا تھا لیکن روم میں وہ کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے کے لئے پراعتماد تھے۔ یہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ساجن نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی تھی اور میں نے جس طرح ٹریننگ کی تھی اس سے مجھے اعتماد تھا کہ میں یہ مارک حاصل کرسکتا ہوں۔ یہ میرے لئے آخری موقع تھا اور میں جانتا تھا کہ مجھے یہ کام یہیں کرنا ہے میں گزشتہ کئی میٹ میں کوالیفائنگ مارک کے قریب آیا تھا لیکن میرے کوچ پردیپ سر اور میں نے اس طرح کی ٹریننگ کا منصوبہ بنایا کہ میں سربیا اور روم میں اپنی بلند ی حاصل کروں۔ مجھے خود میں اور کوچ پردیپ سر پر مکمل اعتماد تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ حاصل کرلیا ہے اور اس کے لئے میں پردیپ سر کا شکرگزار ہوں۔

تیراکی فیڈریشن کے ایکزکیوٹیو ڈائرکٹر وریندر ناناوٹی نے ساجن کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن میں ہم تمام اس بات سے بہت خوش ہوں کہ ایک ہندوستانی تیراک نے اولمپک کھیلوں کے لئے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ہندوستانی تیراک نے اولمپک اے مارک حاصل کیا ہے۔ میں ساجن اور ان کے کوچ پردیپ کمار کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ روم ایونٹ میں کنیشا گپتا نے خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل مقابلہ میں 57.35 سیکنڈ کا وقت نکالا جبکہ شری ہری نٹراج نے مرد 100 میٹر بیک اسٹروک میں 53.90 سیکنڈ کا وقت نکالا اور محض 0.05 سیکنڈ سے اے مارک حاصل کرنے سے چوک گئے۔ اس مقابلہ میں اے مارک 53.85 سیکنڈ تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...