بھٹکل مدینہ کالونی میں لاوارث کار؛ جانور کا شکار کرکے فرار ہونے کا الزام، محکمہ جنگلات نے تحویل میں لی کار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2021, 12:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل مدینہ کالونی محی الدین اسٹریٹ سکینڈ کراس پر ایک مکان کےباہر لاوارث کار کے پائے جانے سے مکان کے لوگ پریشانی میں مبتلا ہوگئے  کیونکہ   کار پائی جانے کے بعد محکمہ جنگلات کےاہلکار متعلقہ  گھر پہنچ کر  گھر کے  لوگوں سے  پوچھ تاچھ  کرنے لگے اور گھر کے داماد سمیت دو لوگوں کو مزید پوچھ تاچھ کے لئے  اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

صبح قریب  آٹھ بجے مہاراشٹرا نمبر پلیٹ والی Extreme Captiva   گاڑی ایک مکان کے باہر پائی گئی، جس کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکار گھر پہنچ گئے اور گاڑی کے تعلق سے پوچھ تاچھ شروع کی، گھر والوں کا کہنا ہے کہ صبح چھ بجے تک یہاں کوئی گاڑی نہیں تھی، مگر  7:30 یا 8 بجے کب اور کس  نے یہاں گاڑی لاکر پارک کی کچھ پتہ نہیں ہے۔ گھر والے اس بات سے مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ ان کا داماد  اتوار شام کو ہی کافی مہینوں بعد کنداپور سے آیا تھا اور محکمہ جنگلات کے آفسروں نے پوچھ تاچھ کے لئے اُسے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھاکر لے گئے ہیں۔

کیا ہے واقعہ ؟:     بھٹکل رینج فوریسٹ آفسر سویتا دیواڑیگا نے بتایا کہ ہمیں مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ہوناور۔گیرسوپّا جنگل سے  اس گاڑی میں جانور کا شکار کرکے لے جایا جارہا ہے، ہم  نے اس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو یہ لوگ  گاڑی کو تیز ی سے بھگانے لگے، جس پر ہم نے ان کا پیچھا کیا تو یہ لوگ  فرار ہوتے ہوئے شرالی سمیت سڑکوں پر رکھے ہوئے بیریکیڈ کو بھی توڑ کر  بھاگنے لگے، اہلکاروں نے پیچھا کیا تو  یہ لوگ مدینہ کالونی میں گھس کر متعلقہ مکان کے باہر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا کہ  گاڑی کا جب پیچھا کیا جارہا تھا تو   گاڑی  ڈرائیور نے پکڑے جانے کے خوف سے  محی الدین اسٹریٹ کی طرف گاڑی موڑدی ہوگی اور کافی گلیاں عبور کرنے کے بعد بدریہ کالونی کے راستے سے مزید ایک گلی کے اندر گھس گیا جہاں سے آگے کےلئے روڈ نہیں تھا جب معلوم ہوا کہ آگے روڈ نہیں ہے تو    وہ   متعلقہ مکان کے باہر ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔  اس بات کی اطلاع نہیں مل پائی کہ گاڑی پر کتنے لوگ سوار تھے۔  مقامی لوگوں کے مطابق جس گھر کے باہر گاڑی پائی گئی ہے، اُن گھر والوں کا  اس گاڑی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لئے گھر والوں کو خواہ مخواہ تنگ کرنا درست نہیں ہے۔

کافی پوچھ تاچھ کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نےمتعلقہ گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے اندر  سو کلو سے بھی زائد جنگلی بھینسے کا گوشت  پایا گیاہے۔   بھٹکل ٹاون پی ایس آئی بھرت  ودیگر اہلکار بھی  موجود تھے۔  چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔