مینگلور کے قریبی کالج میں ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کی یقین دھانی کے بعد 6 حجابی طالبات کی معطلی ختم

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2022, 3:30 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور، 12؍ جون (ایس او نیوز) جنوبی کنڑا ضلع کے اپیننگڈی میں واقع گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج نے 6  طالبات کی معطلی اس وقت ختم کردی جب متعلقہ طالبات نے کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ کالج کے ڈریس کوڈ پر عمل کریں گی۔

گذشتہ ہفتےاپننگڈی میں واقع سرکاری کالج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات پر زور دیا تھا کہ وہ ڈریس کوڈ پر عمل کرے اور حجاب کے ساتھ کالج نہ آئیں۔ لیکن جب 24 طالبات نے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا تو حجاب پہن کر کلاس میں آنے والی 24 طالبات کو معطل کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔