منگلورو : 'فریڈم کمیونٹی ہال' پر این آئی اے نے مارا چھاپہ - پی ایف آئی کارکنان پر لگایا دہشت گردی کی تربیت دینے کا الزام - ایک گرفتار دوسرا فرار

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 11:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،30؍ستمبر (ایس او نیوز) پی ایف آئی کارکنان کو دہشت گردی کی تربیت دینے کا الزام لگاتے ہوئے این آئی اے نے بنٹوال تعلقہ کے میتور میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جا رہے 'فریڈم کمیونٹی ہال' پر  چھاپہ مارا اور ایک ٹرسٹی کو گرفتار کرلیا جبکہ مبینہ طور پر دوسرا ٹرسٹی فرار ہوگیا۔ 
    
اطلاع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم کا نام ایوب اگناڈی ہے جبکہ مفرور ملزم کا نام مسعود اگناڈی بتایا گیا ہے ۔ سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنٹوال ، پتور اور سولیا میں پی ایف آئی کی جڑیں بہت گہری ہیں اور ان کے کارکنان مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ 
    
آج جس ہال پر چھاپہ مارا گیا وہ ہال 2007 میں ایک ٹرسٹ کے نام پر تعمیر کیا گیا تھا ۔ سرکاری ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس فریڈم کمیونٹی ہال میں پی ایف آئی کے کارکنان کو تربیت دی جاتی ہے ۔ جو لوگ بنگلورو کے ڈی جے ہلّی اور کے جے ہلّی فساد میں ملوث تھے انہیں بھی اسی ہال میں تربیت دی گئی تھی ۔ انہی شکوک اور الزامات کے تحت این آئی اے نے چھاپہ ماری کی اور فوری طور پر ہال کو ضبط کرنے کی ہدایت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔