مرڈیشور میں مشتبہ موت : قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے شکایت درج
بھٹکل:11؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کے ہیرے دومی میں کرائے کے مکان پر مقیم ایک شخص کی نعش پھانسی سے لٹکتی ہوئی حالت میں پائی گئی ہے جس کے تعلق سے گھروالوں کو شک ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔
مہلوک کی شناخت محمد عمران مخدوم ابن اسماعیل ابراہیم (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ سمیتا نامی عورت سے پیا رکرنے کے بعد اُسی سے شادی رچایا تھا اور کرایہ کے مکان میں مقیم تھا۔ لیکن آج اس کی نعش اُسی مکان کے اندر چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ مہلوک کے والدین نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے اور مرڈیشورپولس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔