بُلی بائی ایپ معاملہ: مشتبہ ملزم بنگلورو میں پکڑا گیا، ممبئی پولیس کی کوشش رنگ لائی

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2022, 11:51 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ممبئی ، 4؍ جنور ی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی   پولیس نے بُلی بائی ایپ معاملہ میں ایک مشتبہ ملزم کو بنگلورو سے حراست میں لیا ہے۔ ملزم کو ممبئی پولیس پوچھ تاچھ کے لیے ممبئی لے گئی ہے۔ وہ بلی بائی کے پانچ فالوورس میں سے ایک ہے۔ اسے گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر داخلہ ستیج پاٹل نے پیر کے روز پولیس کو ’بلی بائی‘ ایپ کے ڈیولپرس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد اس معاملے میں یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔ ممبئی پولیس سائبر سیل نے ’بُلی بائی‘ ایپ معاملے میں بنگلورو سے جس 21 سالہ ملزم کو پکڑا ہے، وہ ایک انجینئرنگ طالب علم ہے۔

’بُلی بائی‘ ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے بنگلورو سے حراست میں لیے گئے مشتبہ کی عمر کے علاوہ اس کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

گرفتاری کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ ستیج پاٹل نے کہا کہ ’’ممبئی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ حالانکہ ہم اس وقت تفصیل بیان نہیں کر سکتے، کیونکہ اس سے چل رہی جانچ میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ میں سبھی متاثرین کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جرائم پیشوں کا لگاتار پیچھا کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی قانون کا سامنا کریں گے۔‘‘

غور طلب ہے کہ تقریباً 100 مسلم خواتین کی مبینہ طور پر نیلامی کی تصویریں اَپ لوڈ کرنے والے ’بلی بائی‘ ایپ پر ہنگامہ برپا ہے۔ صحافیوں، سماجی کارکنان، طالبات اور مشہور ہستیوں سمیت کئی خوتین نے بلی بائی ایپ کے خلاف شکایت کی اور اس کے ڈیولپر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...